2025-05-21@11:26:31 GMT
تلاش کی گنتی: 4780
«کہ شادی»:
کراچی میں کئی دہائیوں سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ساتھ ہی بجلی کی عدم دستیابی بھی معمول ہے ایسے میں عوام نہ صرف سستی بجلی کا مطالبہ بلکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے احتجاج بھی کرتے نظر آتے ہیں، لیکن گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھتا چلا جاتا ہے۔ کے الیکٹرک کا مؤقف ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ان علاقوں میں کی جاتی ہے جہاں بل ادا نہیں کیے جاتے جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے بل نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کردینے چاہییں نہ کہ اس کا بوجھ بل ادا کرنے والے صارفین پر اذیت کی صورت میں لاد دیا جائے۔...
پاکستان شوبز کی اداکارہ نادیہ جمیل نے بیٹے کی پرورش اور شادی کے بعد بہو سے تعلقات سے متعلق بیان دیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ نادیہ جمیل نے ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے خوشخبری سُنائی ہے ان کے بیٹے کی آئندہ ماہ بات پکی ہوگی اور اگلے سال بیٹے کی شادی بھی متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے کی شادی کے بعد وہ بہو کے بجائے بیٹے پر چیل کی طرح نظر رکھیں گی تاکہ دیکھ سکیں کہ کہیں وہ کسی کی بیٹی کے ساتھ کوئی حق تلفی تو نہیں کر رہا یا اس کو پرایا محسوس تو نہیں ہونے دے رہا کیونکہ یہ گھر اس کا بھی ہے۔ https://www.instagram.com/reel/DJ6HruPNkGk/ نادیہ کا کہنا...
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے ان کیسز کی تصدیق کی ہے۔ بنوں کی یونین کونسل سین تانگہ سے 28 ماہ کے ایک بچے میں جبکہ لکی مروت کی یونین کونسل بخمل احمد زئی سے 26 ماہ کی ایک بچی میں وائرس پایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دو مختلف اضلاع میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے صوبے میں رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق، بنوں اور لکی مروت سے تعلق رکھنے والے دو کمسن بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے ان...
ویب ڈیسک :وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ میرا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے میں نواز شریف سے بھی مشاورت کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔ خضدار :دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونیوالی 3 طالبات کی شناخت اعلامیے کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکستِ فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔...
ججز نے نہیں کہا کہ عمران خان کو ریلیف دینے پر انہیں نشانہ بنایا گیا، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ججز ٹرانسفر کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اس قسم کی درخواست سے تو ہائیکورٹ ججز کو بھی شرمندہ کیا گیا ہے، ججز نے تو نہیں کہا کہ عمران خان کو ریلیف دینے کے فیصلے کرنے پر انہیں نشانہ بنایا گیا، میرے حوالے سے یہ الفاظ استعمال ہوتے تو مجھے بھی شرمندگی ہوتی۔ جسٹس محمد علی مظہر سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کی۔ وکیل بانی پی ٹی آئی ادریس اشرف نے دلائل میں...
نئی اتھارٹی کے قیام سے 25 ارب ڈالر کی غیر رسمی کرپٹو مارکیٹ کو ضابطے میں لایا جائے گا، جبکہ قومی اثاثوں اور حکومتی قرضوں کی ٹوکنائزیشن کو ممکن بنایا جائے گا۔ اس اقدام سے نہ صرف ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان عالمی ڈیجیٹل دوڑ میں سنگاپور، یو اے ای اور جاپان جیسے ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے ملک میں ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ کار کیلئے "پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ نے اتھارٹی کے قیام کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے، جو ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کی نگرانی، ریگولیشن اور لائسنسنگ کے امور سرانجام دے گی۔ نئی اتھارٹی کے قیام سے 25 ارب ڈالر...
کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکرز کے خراب ہونے کی بات غلط اور بے بنیاد ہے۔سی ڈی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ٹینکرز کی کارکردگی اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کے واٹر ٹینکرز مکمل فعال اور فنکشنل ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام میں غلط فہمی پھیلانے والی خبروں سے گریز کیا جائے۔
صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خضدار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں پلنے والے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔صدر آصف زرداری نے خضدار حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں پر حملے انسانیت سوز اور گھناؤنا جرم ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز اور حکومت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم اور متحد ہیں، بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا مکمل طور پر قلع قمع کریں گے،پ اکستان میں بھارتی اسپانسپرڈدہشتگردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کریں گے۔صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد تعلیم اور انسانیت کے دُشمن ہیں، دہشتگرد بلوچستان کو ترقی کرتا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور عالمی سفارتی مہم کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت پانی کو اسلحے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جوہری ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت نے دہشتگردی کی آڑ میں جارحیت کی، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، خطے کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے کوئی حل نکالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پانی کو اسلحہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے، پانی کے مسئلے پر آنے والی نسلیں جنگ لڑیں گی؟ یہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیراعظم کی جانب سے بھارتی پروپیگنڈے کے جواب میں عالمی سفارتی مہم کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت پانی کو اسلحے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جوہری ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ دہشتگردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، دہشتگردی سے خطے کو پاک کرنے کا کوئی حل نکالنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت پانی کو اسلحہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے، پانی کے مسئلے...
حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سعودی حکام نے سزائیں سنادیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزی پر 12 غیر ملکیوں سمیت 8 سعودی شہریوں کو سزا سنادی۔ یہ افراد بغیر اجازت نامے کے 60 افراد کو حج کرانے کی کوشش میں مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر تعینات حج سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔ وزارت نے ان افراد کے خلاف انتظامی فیصلے جاری کیے ہیں جن میں غیر قانونی طور پر افراد کو مکہ منتقل کرنے والے ٹرانسپورٹرز، ان کے ساتھیوں اور سفر کی سہولت حاصل کرنے والوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ملزمان پر عائد کردہ سزاؤں میں قید، زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ ریال (SR100,000) جرمانہ، غیر...
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں اپریل کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی ہے، جس میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1 روپے 27 پیسے تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ نیپرا نے اس درخواست پر 29 مئی کو سماعت مقرر کی ہے، جس کے بعد حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ درخواست کے مطابق اپریل 2025 میں ملک بھر میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو 10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس فراہم کی گئیں۔ اپریل میں بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 8.94 روپے فی یونٹ رہی، جبکہ ریفرنس...
پاکستان شوبز کی اداکارہ غنیٰ علی نے حالیہ انٹرویو میں شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔ غنیٰ علی کا کہنا تھا کہ ان کا فی الحال اداکاری سے کنارہ کشی کا کوئی ارادہ نہیں، اور وہ فنی سفر جاری رکھنے کی خواہشمند ہیں کیونکہ یہ ان کا جنون ہے۔ غنیٰ علی نے وضاحت کی کہ رمضان کے دوران وہ اعتکاف میں بیٹھی تھیں، اسی دوران ان کے بھائی نے ان کی انسٹاگرام اسٹوری پر شوبز چھوڑنے کا پیغام شیئر کر دیا۔ ان کے مطابق بھائی کی خواہش تھی کہ وہ میڈیا سے دور ہو جائیں، اور اسی نیت سے اس نے موقع دیکھ کر یہ قدم اٹھایا۔ View this post on Instagram A post...
پولیس کے مطابق دھماکے سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جبکہ ڈرائیور اور کم از کم چار طلباء جانبحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ خضدار میں زیر پوائنٹ کے مقام پر اس وقت ہوا، جب آرمی پبلک اسکول کی بس گزر رہی تھی۔ دھماکے سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جبکہ ڈرائیور اور کم از کم چار طلباء جانبحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ طبی امداد فراہم کرنے والے ادارے اور ایمبولنسز کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا...
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے لندن میں یوم تشکر کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے قومی پرچم کے لباس پہنے شرکت کی جس میں خواتین کی بھی کثیر تعداد شامل تھی۔ یہ بھی پڑھیے: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آزاد کشمیر میں اظہار تشکر ریلیوں کا انعقاد پاکستانی کمیونٹی نے اس موقع پر مسلح افواج اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے جبکہ تقریب میں شرکا کی جانب سے افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر ہائی کمشنر آف پاکستان نے تقریب سے ٹیلفونک خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں معرکہ حق اور...
پولیس کے مطابق دھماکے سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جبکہ ڈرائیور اور کم از کم پانچ طلباء جانبحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ خضدار میں زیر پوائنٹ کے مقام پر اس وقت ہوا، جب آرمی پبلک اسکول کی بس گزر رہی تھی۔ دھماکے سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جبکہ ڈرائیور اور کم از کم پانچ طلباء جانبحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ طبی امداد فراہم کرنے والے ادارے اور ایمبولنسز کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا...
رحیم یار خان: موٹر وے ایم-5 پر کشمور کے قریب ڈرائیور کی غفلت کے باعث ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ ایک مسافر بس اور مزدا گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا، جو مبینہ طور پر بس ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ مزید پڑھیں: رحیم یار خان میں ٹریفک حادثہ بس نے دوسری گاڑی کے 6 مسافروں کو کچل دیا ترجمان کے مطابق 3 زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ 11 شدید زخمیوں کو قریبی...
بھارتی پشت پناہی سے سرگرم فتنہ الخوارج نے اپنی بزدلانہ کارروائیوں میں ایک نیا مکروہ حربہ اختیار کرلیا بھارت معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر سارا الزام سیکیورٹی فورسز پر ڈالنے کی سازش کر رہا ہے، دفاعی ماہرین بھارتی پشت پناہی سے سرگرم فتنہ الخوارج نے اپنی بزدلانہ کارروائیوں میں ایک نیا مکروہ حربہ اختیار کرلیا ہے، جس کے تحت معصوم بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایک ویڈیو فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح معصوم بچوں کو دہشتگردانہ مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ...
کراچی: بفرزون کے علاقے گلشن وسیم سیکٹر 16 اے میں گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت 30 سالہ مہرین کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او تیموریہ ثاقب خان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں رسی کا پھند لگا کر خودکشی کا معلوم ہوا ہے، تاہم کرائم سین یونٹ نے بھی موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کیے ہیں جبکہ اہلخانہ واقعے کو گھریلو رنجش سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کا بتا رہے ہیں، متوفیہ 2 بچوں کی ماں تھی جس میں بڑی بیٹی 3 سال جبکہ چھوٹی بیٹی 4 ماہ کی ہے۔ پولیس نے...
پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر ہم آہنگی اور تعاون پر مبنی لائحہ عمل اختیار کرنے اور نئے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاریوں اور باہمی شرکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔ ائیر چیف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ پاکستان اور چین کے مابین تاریخی اور لازوال تعلقات قائم ہیں جو باہمی اعتماد، تزویراتی ہم آہنگی اور علاقائی امن و استحکام کی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں رکشہ ڈرائیور کی نو عمر لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر میں نجی رہائشی سوسائٹی کے سامنے چلتے رکشے سے گر کر نوعمر لڑکی شدید زخمی ہوگئی، لڑکی کے والد نے تھانے میں درخواست دی ہے کہ رکشا ڈرائیور ان کی بیٹی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے لیجانے کی کوشش کر رہا تھا۔ والد کے مطابق اغوا کی کوشش پر بیٹی نے چلتے رکشے سے چھلانگ لگا دی تاہم اس حوالے سے ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر لڑکی کے رکشے سے گرنے کی فوٹیج وائرل ہوئی ہے جو کہ رواں ماہ 16...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی اور سابق وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ جب چاہے عمران خان بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ منگل کے روز بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے کے حوالے سے بات کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ ’ ہم اس حوالے سے کچھ نہ بولیں تو یہی اچھا ہے۔‘ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی کا پیغام ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے پاکستان کیلئے بات کرنے کیلئے تیار ہوں البتہ وہ ن لیگ کے ساتھ کسی صورت بات نہیں کریں گے۔...
اسلام آباد:پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ادارہ جاتی روابط، دفاعی تعاون، اور خطے میں بدلتے ہوئے جغرافیائی و اسٹریٹجک حالات پر تفصیلی اور جامع گفتگو کی گئی۔ انہوں نے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے کی اہمیت پر زور دیا، اور موجودہ علاقائی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اعلیٰ آپریشنل تیاری اور فوری رابطہ کاری کو ناگزیر قرار دیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق ایئر چیف نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور...
کنڈیارو: دریائے سندھ سے کینالز نکالنے اور کارپوریٹ فارمنگ کیخلاف کالعدم قوم پرست جماعت کے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا، مظاہرین نے وزیر داخلہ کے گھر اور کئی مال بردار گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قوم پرست جماعت کے کارکنان نے مورو میں قومی شاہراہ پر احتجاج کیا، جس کے دوران پولیس نے سڑک کھلوانے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے ہوائی فائرنگ کی۔ پولیس کی جانب سے کی جانے والی ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کے دوران مشتعل افراد نے اطراف میں موجود دکانوں، ہوٹلوں، مال بردار ٹرالوں کو آگ لگائی جبکہ نامعلوم افراد ٹرکوں سے سامان اور غذائی اجناس لوٹ کر لے گئے۔ پولیس کی جانب سے کی جانے والی ہوائی فائرنگ...
کراچی: بدھ سے وسطی و بالائی سندھ ہیٹ ویو کی نئی لہر کی لپیٹ میں آئیں گے جبکہ کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں، تاہم شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے منگل کو ہیٹ ویوالرٹ جاری کیاگیا جس کے مطابق بدھ سے دیہی سندھ کے مختلف اضلاع شدیدگرمی کی لپیٹ میں آسکتے ہیں جبکہ صوبے کے بالائی اور وسطی اضلاع میں ایک اور ہیٹ ویو آنےکا امکان ہے، دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے4 تا6 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔ ہیٹ ویو کی صورتحال کے پیش نظر بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، دن کے...
ندیم افضل چن—فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں بلاول بھٹو زرداری کے خلاف پٹیشن گمراہ کن ہے۔بلاول بھٹو زرداری کے خلاف پٹیشن پر مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ ندیم افضل چن نے بلاول بھٹو سے متعلق وزیراعظم کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیاپاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے وزیراعظم کے بلاول بھٹو کو سفارتی وفد کی قیادت دینے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پٹیشن میں دیے گئے نکات بد نیتی اور لا علمی پر مبنی ہیں، بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے باضابطہ چیئرمین ہیں۔ ندیم چن...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے خود بات کرنا چاہتا ہوں اگر وہ تیار ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میری بہنوں نے بانی کو سلیمان اور قاسم کے انٹرویو کے بارے بتایا، وہ اپنے بیٹوں کے انٹرویو پر بہت خوش ہوئے ہیں، عمران خان کو بتایا کہ بچے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ علیمہ خان کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سے کسی صورت بات نہیں ہوگی، (ن) لیگ نے پاکستان کی اخلاقیات ختم کردی ہیں، بانی نے امر بالمعروف کی بات کی کہ سچ کے ساتھ کھڑا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بطور فیلڈ مارشل کی تعیناتی تاحیات ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اب تمام فورسز فیلڈ مارشل کے ماتحت ہوں گی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی تاحیات ہے ۔۔۔ سینیٹر فیصل واوڈا #Pakistan #SamaaTv #NadeemMalikLive pic.twitter.com/GQCN33AMTI — Nadeem Malik ???????? (@nadeemmalik) May 20, 2025 فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل ایک روایتی عہدہ نہیں اور فیلڈ مارشل کی ملازمت میں کوئی مدت کا تعین نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تمام تعیناتیاں ، مدت میں توسیع اور ترقیوں کا فیصلہ فیلڈ مارشل ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا...

معاشی پالیسیاں بنانا اقتصادی ماہرین کا کام ہے نہ کہ ماہرین صحت کا: امین ورک، چئیرمین فئیر ٹریڈ ان ٹوبیکو
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیئر ٹریڈ اِن ٹوبیکو (FTT) کے چیئرمین، امین ورک نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ملک میں غیرقانونی تمباکو تجارت اور ٹیکس چوری کے خلاف مسلسل اور پُرعزم کارروائیوں کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے ان اقدامات کو “انتہائی ضروری ” قرار دیا اور اس تسلسل کو بغیر کسی سمجھوتے کے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشی ترقی کے لیے ریونیو بڑھانا ضروری ہے۔ بغیر ریونیو کے نہ تو ملک اندرونی و بیرونی دشمن سے لڑ سکتا ہے اور نہ ہی ترقی کر سکتا ہے۔ معاشی پالیسی سازی عمل میں اقتصادی اور ٹیکس ماہرین کی...
پاکستانی عوام کی اکثریت بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر عسکری اور سیاسی قیادت سے خوش ہے۔گیلپ پاکستان کے نئے سروے کے نتائج کے مطابق 97 فیصد پاکستانیوں نے مسلح افواج کی کارکردگی کو بہترین قرار دیا۔سروے نتائج کے مطابق تنازع کے بعد مسلح افواج کے بارے میں عوامی رائے میں بھی واضح بہتری آئی، 93 فیصد پاکستانیوں نے مسلح افواج کے بارے میں اپنی رائے میں مثبت تبدیلی آنے کا کہا۔تنازع کے دوران 73 فیصد پاکستانی حکومتی کارکردگی سے بھی خوش دکھائی دیے اور سفارتی محاذ پر کامیابی کی تعریف کی، البتہ 12 فیصد نے درمیانہ موقف اختیار کیا۔سروے میں بھارت کیخلاف واضح موقف رکھنے پر پاکستانیوں نے سیاسی جماعتوں کو بھی سراہا اور 65 فیصد نے...
شازیہ مری—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف دائر درخواست پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔کراچی سے جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف درخواست سیاسی مخالفین کا گھٹیا ایجنڈا ہے، پیپلز پارٹی کے پارٹی انتخابات آئینی طریقے اور الیکشن قوانین کے مطابق ہوئے۔شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین منتخب کرنے کا عمل مکمل طور پر شفاف تھا، بلاول بھٹو کے خلاف عدالتوں کو سیاسی میدان نہ بنایا جائے۔ بلاول بھٹو نے ثابت کردیا مثبت سوچ، ڈائیلاگ سے اہم قومی امور حل کیے جاسکتے ہیں، شازیہ مریپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سینیٹر فیصل واوڈا کو ذہنی مریض اور سستا شاہ رخ خان قرار دے دیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے فیصل واوڈا پر جوابی تیر چلادیے اور کہا کہ ایسے لوگوں پر رحم کھانا چاہیے جواب نہیں دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا ذہنی مریض ہے اور سستا شاہ رخ خان بن کر گھومتا ہے، خود کو زندہ رکھنے کے لیے ایسی حرکتیں کرتا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ابھی تو وہ سینیٹر ہے مگر اس کی سیاسی پارٹی کوئی نہیں، اس کے بیان پر مزید کچھ نہیں کہنا چاہتی۔ واضح رہے کہ فیصل واوڈا نے گزشتہ روز ٹاک شو میں پنجاب حکومت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سے عازمین حج کی روانگی جاری ہے تاہم وہ پاکستانی عازمین جو مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں انہیں حرم شریف تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق رواں برس حج کی ادائیگی کے لیے پاکستان سے عازمین کی روانگی جاری ہے اور اب تک ہزاروں عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔ تاہم مکہ مکرمہ میں مقیم پاکستانی عازمین حج کو حرم شریف تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عازمین کے اکٹھے نکلنے کے سبب رش ہو جاتا ہے۔ ترجمان کے مطابق بسوں کے تاخیر سے آنے کی بھی چند شکایات موصول ہوئی ہیں...
وزیر صحت مصطفی کمال نے برطانیہ کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے چیف میڈیکل ایڈوائزر، سے ملاقات کی جس میں صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ملاقات میں وزیر صحت نے انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ ریسپانس اور انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز میں تعاون پر چیف میڈیکل ایڈوائزر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیر صحت مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے پاکستان میں بیماریوں کی بروقت شناخت اور فوری ردعمل کے لیے (IDSR) کے قیام میں سپورٹ فراہم کی ھے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نظام کے تحت ملک بھر کے 15,000 پرائمری ہیلتھ کیئر کے فزیشنز کو IDSR پر تربیت دی گئی ہے...

معرکہ حق کی شاندار فتح کے بعد فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی جنرل سید عاصم منیر کا حق تھا؛ وزیرداخلہ محسن نقوی
سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی وزیرداخلہ محسن نقوی کا فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ، محسن نقوی نے کہا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے محنت۔ صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ مہارت سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ معرکہ حق کی شاندار فتح کے بعد فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی جنرل سید عاصم منیر کا حق تھا۔جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سیکھایا۔ قوم دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اس کا کریڈٹ جنرل سید عاصم منیر...
بھارتی پشت پناہی سے سرگرم فتنہ الخوارج نے اپنی بزدلانہ کارروائیوں میں ایک نیا مکروہ حربہ اختیار کرلیا ہے. جس کے تحت معصوم بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایک ویڈیو فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے .جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح معصوم بچوں کو دہشتگردانہ مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خوارج معصوم بچوں کو ڈھال بنا کر سیکیورٹی فورسز پر حملے کر رہے ہیں، جو ان کی بزدلی اور انتہاپسندی کا واضح ثبوت ہے۔ اس عمل کے نتیجے میں متعدد دہشتگردانہ حملوں میں نہ صرف بے گناہ...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہےکہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایک بیان میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہدا اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیرکا کہنا ہےکہ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ صدرپاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں، یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے اعزاز ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر...
اسلام آباد: سینٹر ل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 249 ارب روپے مالیت کے 10 ترقیاتی منصوبے منظور کر لیے جبکہ 6 بڑے منصوبے ایکنک کو حتمی منظوری کے لیے بھجوا دیے گئے۔ اسلام آباد سیف سٹی توسیعی منصوبہ 7.5 ارب روپے میں منظور کر لیا گیا، نئے سیف سٹی منصوبے میں 3655 اضافی کیمرے لگائے جائیں گے جبکہ 28 پولیس اسٹیشنز کو نگرانی نیٹ ورک سے جوڑا جائے گا۔ نیشنل سینٹر فار کوانٹم کمپیوٹنگ 3.3 ارب روپے میں منظور کیا گیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ٹیکنالوجی خود مختاری کے لیے کوانٹم کمپیوٹنگ ضروری ہے۔ اعلیٰ تعلیم کی ترقی کا منصوبہ 21.1 ارب روپے کے ساتھ ای سی این ای سی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت پاکستان نے معرکہ حق ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ڈان نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔کابینہ اجلاس میں وزیرِ اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔ مزید :
چین نے غربت میں کمی کا ہدف مقررہ وقت سے 10 سال پہلے حاصل کر لیا ہے، شی جن پھنگ بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے غربت میں کمی اور پائیدار ترقی سے متعلق شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم 2025 کو تہنیتی پیغام بھیجا۔منگل کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ غربت کا خاتمہ ایک عالمی مسئلہ اور دنیا کے تمام ممالک کا مشترکہ نصب العین ہے۔ چین نے کٹھن کوششوں کے ذریعے پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے میں غربت میں کمی کا ہدف مقررہ وقت سے 10 سال پہلے حاصل کر لیا ہے اور چینی خصوصیات کےحامل تخفیف غربت پروگرام پر گامزن ہو کر انسانی تاریخ میں...
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے طلاق کی شرح میں اضافے کی وجہ خواتین کو ہی قرار دے دیا۔ طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح اور اس کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے اداکارہ صبا فیصل نے کہا کہ آج کل خواتین مردوں کے مقابل آگئی ہیں وہ ان سے مقابلہ کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ طلاق زیادہ ہورہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مرد کو اللہ تعالیٰ نے ایک الگ مقام دیا ہے ایک جگہ دی ہے، چاہے جتنے بھی زمانے بدل جائیں کتنی ہی جدت آجائے اللہ کا بنایا ہوا قانون وہیں رہے گا اس کو کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ View this post on Instagram ...
---فائل فوٹو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسدادِ منشیات آپریشن کے دوران 421 منشیات فروشوں کو گرفتار جبکہ 26 گینگز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔سینیٹر ثمینہ زہری کی زیرِ صدارت قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) کے کرنل مصعب نے قائمہ کمیٹی کو تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام سے متعلق بریفنگ دی۔اے این ایف کے حکام کے مطابق گزشتہ سال قومی سطح پر انسدادِ منشیات کمپین کا آغاز کیا گیا، اے این ایف کی جانب سے دو مراحل میں آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔اے این ایف کے حکام کا بتانا ہے کہ پہلے مرحلے میں ملک بھر کی 255 یونیورسٹیز...
وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے چین کے وزیر صحت سے ملاقات کی جس میں شعبے سے متعلق کئی اہم پیش رفتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی کمال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان میں ویکسینز، میڈیکل ڈیوائسز اور تشخیصی آلات کی مقامی تیاری کی بھرپور صلاحیت موجود ہے اور اس کیلئے حکومت چین کی سرمایہ کاری کو مکمل سہولت فراہم کرے گی۔ وزیرِ صحت مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ روایتی چینی طب میں بھی چینی ماہرین کو ہر ممکن تعاون دیا جائے گا جبکہ قومی ادارہ صحت میں چینی کمپنیوں کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا جلد نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔ دوسری جانب چینی وزیر نے بھی پاکستان کے ساتھ رابطہ کاری کے لیے اپنے فوکل پرسن نامزد...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عرفان صدیقی—فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ خدشہ موجود ہے کہ بھارت پھر کوئی شرارت کر سکتا ہے، مودی نے بھارت کا چہرہ بدل دیا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں اب انسانی حقوق کی کوئی قدر و قیمت نہیں، بھارت نے جو مہم جوئی کی اس میں منہ کی کھائی ہے۔عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بھارت نے امریکا سے رابطہ کیا اور جنگ بندی کرانے کا کہا، بھات کو عسکری اور سفارتی شکست ہوئی، بھارت نے پھر کوئی مہم جوئی کی تو ماضی کی طرح کا جواب دیا جائے گا۔ بانی پی...
پاکستان کے خلاف جاسوسی کے جھوٹے الزامات میں گرفتار ہونے والی بھارتی خاتون سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کا تعلق بھارتی حکمران جماعت بی جے پی سے نکل آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 17 مئی کو گرفتار ہونے والی جیوتی ملہوترا کو بھارتی اداروں نے پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا، تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ وہ بی جے پی ہریانہ کی سرگرم کارکن ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیوتی ملہوترا نہ صرف بی جے پی کے متعدد ایونٹس میں شریک رہی ہیں بلکہ اپنی شناخت بھی کئی مواقع پر بی جے پی کارکن کے طور پر پیش کر چکی ہیں۔ گرفتاری سے قبل بی ایس ایف کے ایک...
عالمی میڈیا کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ روس یوکرین معاہدے کی تیاری کی ڈیڈ لائن نہیں دی جاسکتی، مسئلہ بظاہر سادہ لگتا ہے مگر اس میں پیچیدگیاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کئی سالوں سے جاری روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات کے متعلق ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ اگلے روس یوکرین براہ راست رابطے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ عالمی میڈیا کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ روس یوکرین معاہدے کی تیاری کی ڈیڈ لائن نہیں دی جاسکتی، مسئلہ بظاہر سادہ لگتا ہے مگر اس میں پیچیدگیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس کی دلچسپی تنازع کی بنیادی وجوہات ختم کرنے میں ہے۔ ترجمان کریملن نے کہا کہ ٹرمپ پیوٹن گفتگو میں ویٹی کن کی تجویز پرخصوصی بات نہیں...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں پرانے کپڑے اور سامان کے گودام میں آگ لگنے کے نتیجے میں 10 گوداموں کا سامان جل گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق سپر ہائی وے مچھر کالونی میں پرانے کپڑے اور سامان کے گوداموں میں آگ لگی، 4 فائر ٹینڈرز کی مدد سے 5 گھنٹے بعد آگ بجھادی گئی جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ کراچی، کورنگی ڈیڑھ نمبر اسکریپ کے گودام میں آگ لگ گئیگودام میں استعمال شدہ کپڑا، پلاسٹک کی اشیاء اور دیگر سامان موجود ہے۔ ایک گودام کے مالک صدیق اللّٰہ نے بتایا کہ گراؤنڈ میں 200 کے قریب گودام ہیں، آگ کے باعث 10گوداموں کا مال جل گیا۔انہوں نے کہا کہ گودام میں پرانے کپڑے...
فیروز والہ + خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ گوجرانوالہ کا رہائشی رفاقت اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر حافظ آباد جا رہا تھا‘ رفاقت موقع پر ہی جبکہ بیوی ہسپتال کے راستے میں دم توڑ گئی۔ سیالکوٹ کے رہنے والے مویشیوں کے بیوپاری طارق علی اور حسین علی ملتان سے مویشی لے کر موٹر وے کے راستے سیالکوٹ آ رہے تھے جب ان کا ٹرک عین انٹرچینج کے قریب پہنچا موٹروے پر خراب کھڑے 22ویلر ٹرالہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ٹرک سوار دو افراد شیر علی اور طارق موقع پر جان بحق جبکہ دو افراد حسنین علی اور حماد شدید زخمی ہو گئے...
ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ اگلے روس یوکرین براہ راست رابطے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ روس یوکرین معاہدے کی تیاری کی ڈیڈ لائن نہیں دی جاسکتی۔ مسئلہ بظاہر سادہ لگتا ہے مگر اس میں پیچیدگیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس کی دلچسپی تنازع کی بنیادی وجوہات ختم کرنے میں ہے۔ ترجمان کریملن نے کہا کہ ٹرمپ پیوٹن گفتگو میں ویٹی کن کی تجویز پرخصوصی بات نہیں کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویٹی کن کی یوکرین مذاکرات میں شرکت کی تجویز سے ماسکو آگاہ ہے۔ Post Views: 4
کراچی(کامرس رپورٹر) پیر کو انٹربنک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں تیزی رہی۔ پیرکو انٹربنک میں ڈالر 10پیسے بڑھ کر282.00 روپے ہوگیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے بڑھ کر 283.80 روپے پر پہنچ گیا۔ یورو کی قیمت فروخت 2.66روپی بڑھ کر320.23 روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ 2.75روپے کی تیزی سے380.36 روپے ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں4ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ 42ہزار 500روپے ہو گئی۔ اسی طرح دس گرام سونا 3429 روپے مہنگا ہو گیا اور سونے کی 10گرام قیمت 2لاکھ 93ہزار 638روپے پر جا پہنچی جبکہ عالمی مارکیٹ...
وفاقی دارالحکومت میں سینئر سیاستدان اور سینیٹر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے حب الوطنی پر کبھی کسی پر سوال نہیں اٹھایا، چاہے مسلم لیگ نون، پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی کے راہنما ہوں، سارے حب الوطن ہیں یہ جو باتیں ہو رہی ہیں کہ بریفنگ دی گئی ہے یہ بکواس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹی کے 6 ارکان کی چھوٹ کے متعلق باتیں فلاپ شو ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں فیصل واوڈا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے حب الوطنی پر کبھی کسی پر سوال نہیں اٹھایا، چاہے نواز شریف ہو، زرداری ہو یا بانی پی ٹی آئی ہوں، سارے...
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی راہنما کا کہنا تھا کہ بل کا مقصد بار کونسلز میں سینئر اور تجربہ کار وکلاء کو بار کونسلز کا حصہ بنانا ہے، بار کونسلز انتخابات میں پیسے کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فاروق حامد نائیک نے لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز (ترمیمی) بل 2025ء سینیٹ میں پیش کر دیا۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ بل کا مقصد بار کونسلز میں سینئر اور تجربہ کار وکلاء کو بار کونسلز کا حصہ بنانا ہے، بار کونسلز انتخابات میں پیسے کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے بل کی سخت مخالفت کی گئی،...
سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اگر کوئی وکیل لاپتا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے جبکہ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وفد میں حکومتی ارکان ہی شامل ہوتے ہیں۔ وفاقی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ جب پارلیمانی وفود جائیں گے تو اپوزیشن کے ارکان شامل ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پی ٹی آئی کے اعتراض پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی وفد میں حکومتی ارکان ہی شامل ہوتے ہیں۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اختلاف رائے کا حق ہے، حکومتی وفد اتحادی اراکین پر مشتمل...
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے مفادات پر حملے کئے، انڈیا کے حملہ کے خلاف پوری قوم متحد ہوگئی جو خوش آئند ہے، آپ نے اس اتحاد کو برقرار رکھنا ہے، ابھی بھی خطرات موجود ہیں، حکومت نے پاکستانی موقف دنیا کو بتانے کے لئے سفارتی سطح پر کمیٹی بنائی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قومی مسئلے پر اپوزیشن کو سائیڈ لائن کرکے حکومت نے نئی روایت ڈالی۔سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت کا بیرون ملک وفود بھیجنے کا فیصلہ بڑی اچھی بات ہے، بدقسمتی سے بنائی گئی کمیٹی میں اپوزیشن کا کوئی رکن...
کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک کر کے دیگر دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کے مطابق کورنگی پولیس نے ضیا کالونی میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جس کی شناخت ممتاز کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے ہلاک ڈاکو کے دیگر دو ساتھیوں ساجد اور شبیر کو بھی گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے تین پستول، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی جبکہ دیگر گرفتار ساتھیوں کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس گرفتار اور ہلاک ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔
بھارت کی سب سے بڑی عدالت نے اپنے ملک میں ہندوتوا راج کا اعتراف کرلیا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر وجے شاہ کی معذرت مسترد کردی ہے۔عدالت نے نئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا حکم دے دیا، ٹیم میں خاتون افسر کو بھی شامل کیا جائے بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں مدھیہ پردیش کے وزیر کنور وجے شاہ کے ترجمان فوج کرنل صوفیہ قریشی کے بارے میں متنازع بیان پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران مدھیہ پردیش میں مودی سرکار کے وزیر وجے شاہ نے کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگی۔ ججز نے کہا کہ آپ ایک عوامی شخصیت ہیں۔ آپ کی بات کو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کا کہنا ہے کہ سنا ہے کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جا رہی ہے، جو دوست یہ شوق پورا کرنا چاہتے ہیں کرلیں۔پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بہت سے اراکین تحریک لانے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں تو بطور اسپیکر سب کا خیال رکھتا ہوں، تحریک آبھی گئی تو ان کے اپنے لوگ ساتھ نہیں دیں گے، مطمئن ہوں اور بطور سپیکر میرا کردار سب کے سامنے ہے۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی کی فضا قائم ہوئی ہے،...
بھارتی سپریم کورٹ، کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن کہنے والے وزیر کی معافی مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی سپریم کورٹ نے کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف بیان متنازع بیان دینے پر مودی سرکار کے وزیر کیخلاف تحقیقات کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بھی تشکیل دینے کا حکم دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں مدھیہ پردیش کے وزیر کنور وجے شاہ کے ترجمان فوج کرنل صوفیہ قریشی کے بارے میں متنازع بیان پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران مدھیہ پردیش میں مودی سرکار کے وزیر وجے شاہ نے کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگی۔ججز نے کہا کہ آپ ایک عوامی شخصیت ہیں۔ آپ کی بات کو...
کانگریس لیڈر نے مودی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے حملے کے آغاز میں پاکستان کو مطلع کرنا ایک جرم تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ کے حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے پیر کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ایک بار پھر سوال کیا اور ان پر الزام لگایا کہ وہ اس بات پر خاموش ہیں کہ ہندوستانی فضائیہ نے "آپریشن سندور" کے دوران کتنے طیارے کھوئے۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ملک سچ جاننے کا مستحق ہے۔ راہل گاندھی نے ایکس پر پوسٹ کیا "وزیر خارجہ جے شنکر کی خاموشی صرف یہ نہیں بتا رہی ہے، یہ نقصان دہ ہے لہذا میں دوبارہ پوچھوں گا، ہم نے کتنے ہندوستانی طیارے کھوئے کیونکہ پاکستان...
اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ 22 بھارتی چوکیاں ہمارے پاس ہیں، ابھی تو ہم نے ایک جہاز اڑایا ہے، ایف سولہ تو باقی ہے۔روز نامہ امت کے مطابق اٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سرحدوں میں رہ کر بھارت کے 5 جنگی جہاز گرا دیے۔حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارت پر میزائل برسائے تو مودی امریکہ کی طرف بھاگا کہ ہمیں بچاﺅ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے جواب دیا کہ 33 شہداءکا بدلہ لیں گے، ہم نے بدلہ لیا، ہم ان شہداء کےلئے اکٹھے ہو رہے ہیں جن پر دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا۔ان کا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سے جو بھی بات ہوگی پارلیمنٹ میں ہی ہوگی۔سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی والے مذاکرات چھوڑ کر گئے تھے تو کہا تھا انہیں واپس آنا پڑے گا اور اب ان کو پھر مذاکرات پر واپس آنا پڑا۔ وزیرمملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے جو بھی بات ہوگی پارلیمنٹ میں ہی ہوگی اور بات چیت میں این آر او نہیں ملے گا بلکہ بات چیت صرف دہشتگردی پر ہوگی ، امن وامان اور معیشت پر ہوگی۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کا سوچنے...
خیبر پختونخوا میں نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں زہریلی مٹھائی کھانے سے تین بہن بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی والدہ کی حالت نازک ہے۔امدادی کارکنوں نے زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ایک بھائی اور 2 بہنوں کی میتیں قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی گئی ہیں جبکہ ان کی والدہ کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے .جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ریسکیو ترجمان کے مطابق زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ہونے والوں میں 8 سالہ مریم، 6 سالہ حریم اور 4 سالہ بچہ یومان شامل ہیں۔پولیس حکام نے افسوسناک واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ علاقے میں سوگ کا سما ہے. اہل ملھہ شدید اضطراب کا شکار ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان میں مٹھائیوں...
ایک بیان میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، جنگیں کسی مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات ہی مسئلے کا حل ہیں، پاک بھارت سیز فائر کے بعد سندھ طاس معاھدے کے تنازعہ کو بھی حل ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے دو ائٹمی ممالک کے درمیان جنگ بندی کرانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے پاک بھارت کشیدگی ختم کروا کر جنگبندی کے متعلق اپنی انتخابی مہم کے نعرے پر عمل کرکے دکھایا ہے، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایلنڈر روڈ کی زمین طویل عرصے سے کے ای کے پاس تھی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کونسل اجلاس میں کے الیکٹرک کو ایلنڈر روڈ ریلوے کواٹر میں واقع زمین 2 لاکھ75 ہزار روپے فی گز میں فروخت کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔کراچی کی سڑکوں، گلیوں، تجارتی مرکز پر گاڑیاں دھونے اور لائنوں کا پانی استعمال کرنے پر جرمانے کی قرارداد پیش کردی گئی۔کونسل اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایلنڈر روڈ کی زمین طویل عرصے سے کے ای کے پاس تھی، اب ہم کے الیکٹرک کا بل دینے کی پوزیشن میں آجائیں گے، یہ پیسا شہر کی امانت ہے جو کے الیکٹرک کو دینا چاہیے تھا۔...
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور وفاقی وزراء کے درمیان گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت کے سامنے کیپٹیو پاور پلانٹ کے ٹیرف بڑھانے، اسے صنعتوں سے الگ کرنے کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ایم کیو ایم رہنماؤں نے وفاقی وزراء سے فیصلوں پر اعتماد میں نہ لینے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد کا کہنا ہے کہ حکومت اہم فیصلوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرے۔ کیپٹیو پاور پلانٹ کو ختم یا الگ کرنے سے صنعتی پیداوار، روزگار اور برآمدات میں کمی آئے گی۔ ایم...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مئی ۔2025 ) مسلم لیگ (ن) کے راہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کی کسی حکومتی یا عسکری عہدیدار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی ڈیل اور کوئی پیشکش نہیں کی گئی، مذاکرات یا پیشکشوں کے مرحلے گزر چکے، یہ سب سیاسی شوشے ہیں، لطف لینے والے لطف لیتے رہیں. عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ سیاسی سیز فائر کی بات کی جا رہی ہے، سیز فائر وہاں ہوتا ہے جہاں دو فریق فائرنگ کر رہے ہوں، حکومت کی طرف کوئی فائرنگ نہیں ہو رہی.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم سے کسی شخصیت کے رابطے ہوئے...

فرانسیسی صدر کا مصافحہ سے انکار: ’میکرون کو پہلے پتہ چل چکا تھا کہ مودی سے ہاتھ بھی نہیں ملانا چاہیے‘
سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب فرانسیسی صدر امانیول میکرون نے ان سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔ یہ ویڈیو پیرس میں ہونے والے مصنوعی ذہانت سے متعلق سمٹ کی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب سے ہاتھ ملاتے ہوئے فرانسیسی صدر نریندر مودی کو نظر انداز کر گئے۔ فرانسیسی صدر میکرون مودی کے ساتھ بیٹھے امریکی نائب صدر جے ڈی وانس سے ملے۔ بھارتی وزیراعظم نے ہاتھ ملانے کی کوشش کی مگر فرانسیسی صدر نے نظر انداز کردیا۔ فرانسیسی صدر مودی کے ساتھ بیٹھے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملے۔ اس موقع...
ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا 78 وہواں اجلاس جنیوا میں منعقد کیا گیا ہے جہاں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال بھی شریک ہوئے ہیں۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال 78ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کر رھے ہیں جہاں وہ وبائی امراض سے تیاری، یونیورسل ہیلتھ کوریج، اور غیر متعدی بیماریوں جیسے اہم ایجنڈا پر اتفاق کریں گے۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر صحت مصطفی کمال ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے جس میں وہ اب تک کی پیش رفت، درپیش چیلنجز جن میں پولیو کا خاتمہ بھی شامل ھے، اس بارے آگاہ کریں گے مزید برآں وہ وباؤں بیماریوں کے خلاف اقدامات کے حوالے سے پاکستان...
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان صدیقی—فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کسی حکومتی یا عسکری عہدیدار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی ڈیل اور کوئی پیشکش نہیں کی گئی، مذاکرات یا پیشکشوں کے مرحلے گزر چکے، یہ سب سیاسی شوشے ہیں، لطف لینے والے لطف لیتے رہیں۔عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ سیاسی سیز فائر کی بات کی جا رہی ہے، سیز فائر وہاں ہوتا ہے جہاں دو فریق فائرنگ کر رہے ہوں، حکومت کی طرف کوئی فائرنگ نہیں ہو رہی۔ عمران خان کے لیے ریلیف ڈیل کے بارے میں کوئی بات قبل از...
پاکستانی حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب سومرو نے کہا ہے کہ اعلی ترین معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے سرکاری حج اسکیم قابل استطاعت، باسہولت اور لاجسٹک کارکردگی کے حوالے سے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی دوراندیش قیادت اور وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی مستعد نگرانی میں حکومت نے حجاج کرام کے آرام، سکیورٹی اور روحانی تسکین کو اولین ترجیح دی ہے۔ ڈی جی حج نے کہا کہ 88,380 حجاج کرام کے لیے سرکاری حج اسکیم کو بے مثال بنایا گیا ہے تاکہ حجاج کرام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔ کلیدی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے عبدالوہاب سومرو نے کہا کہ اس اسکیم میں دنیا کا سب سے کم خرچ...
پاکستان کے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو کم کرنے کیلئے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج کے ہاتھوں آپریشن بنیان مرصوص میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی سرکار اور مسلح افواج تاحال تڑپ رہی ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو ختم کرنے کیلئے فتنہ الخوراج کے سابق ترجمان کی خدمات حاصل کرلیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ احسان اللہ احسان نے بھارتی اخبار دی سنڈے گارڈین میں ایک مضمون لکھا ہے جس میں بے بنیاد دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے اندر مزید دو دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی...

پاک فضائیہ کے سربراہ کی معرکہ حق کے شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد،سوگوار خاندان سے تعزیت
ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابر سدھو نے معرکہ حق کے دوران دشمن کے حملے میں شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈرعثمان یوسف کی رہائشگاہ کا دورہ کرکے سوگوار خاندان سے تعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔ ایئرچیف نے بھارتی جارحیت میں شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف آپریشنل ایئربیس پر دشمن کے حملے میں شہید ہوئے تھے، اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل ظہیر بابر سدھو نے کہا کہ شہدا کی خدمات، قربانیاں ہمیشہ قوم کی یادوں میں نقش رہیں گی۔ایئرچیف نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال راولپنڈی کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے جوانوں سمیت زخمی شہریوں سے ملاقات کی، ایئرچیف ظہیراحمدبابر نیزخمی اہلکاروں کے غیرمتزلزل عزم اور حوصلے کوسراہا۔اس موقع پر ایئرچیف نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کیخلاف نظرثانی کیس میں جسٹس امین الدین نے فیصل صدیقی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ مزید کتنا وقت لیں گے، سنی اتحاد کونسل کے وکیل نے کہاکہ اعتراضات پر تفصیل سے دلائل دوں گا،کوئی فرق نہیں پڑے گا اگر میں ایک سماعت اور لے لوں گا،میں کل بھی یہاں ہوں گا کل دلائل دے دوں گا۔ جسٹس امین الدین نے کہاکہ آپ اعتراضات پر اتنے لمبے دلائل دے رہے ہیں،فیصل صدیقی نے کہاکہ میرے لیے یہ کیس ضروری نہیں اور میرا موکل بھی ضروری نہیں ہے، میرے لیے عدالت کا نظرثانی دائرہ سماعت ضروری ہے، ایک بار طے ہو جانا چاہیے کہ نظرثانی...
پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت کے اپیکس کمیٹی میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے گزشتہ 3 ماہ میں کی گئی مختلف کارروائیوں کی رپورٹ نجی چینل کو موصول ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری، فروری اور مارچ میں سمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیوں میں 11 ہزار 738 میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی، گزشتہ 3 ماہ کے دوران ذخیرہ اندوزوں سے 17 ہزار 271 میٹرک ٹن کھاد بھی برآمد ہوئی ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران کارروائیوں میں 4 ہزار 837 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی جبکہ 11 ہزار لٹر سے زائد پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ ناکام بنائی گئی۔ رپورٹ میں...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری—فائل فوٹو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا، پاکستان بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا۔ترک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارت مسئلہ کشمیر کو جبر سے اسے اندرونی مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت جتنی جلدی یہ سمجھ جائے گا یہ علاقائی اور عالمی امن کےلیے اچھا ہوگا۔ بھارتی وزارتِ دفاع نے جنگ بندی کی درخواست کی: ڈی جی آئی ایس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہورہے ہیں۔ عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی خطرات سے متاثرہ ٹاپ 15 ممالک میں شامل ہے، پاکستان کو آئندہ مالی سال کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت 41 کروڑ ڈالر ملیں گے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے دوبارہ شروع ہو رہے ہیں، عالمی مالیاتی ادارے نے ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے اہداف مقرر کردیئے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی خطرات سے متاثرہ ٹاپ 15 ممالک میں شامل ہے، پاکستان کو آئندہ مالی سال کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت 41 کروڑ...
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی توقع ہے، جبکہ گزشتہ روز آنے والی آندھی و طوفان سے مختلف اضلاع میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے. محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، چترال، سوات، دیر، شانگلہ، باجوڑ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، خیبر، کرم، ڈی آئی خان، شمالی و جنوبی وزیرستان، بنوں اور کوہاٹ کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ پشاور میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جب کہ ڈی آئی خان میں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری جبکہ...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور پاکستان فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کے حوالے سے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے دنیا کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو ایک بار پھر اجاگر کیا ہے۔ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا، پاکستان بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا۔ترک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارت مسئلہ کشمیر...
کراچی: اورنگی ٹاؤن کے علاقے ڈسکو موڑ کے قریب جوس سینٹر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شہری شدید جاں بحق ہو گیا جبکہ نامعلوم شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق، زخمی ہونے والے شہری کی شناخت 20 سالہ عابد کے نام سے ہوئی ہے، جو بعد ازاں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کرنے کے باوجود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق دو ڈاکو جوس سینٹر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تھے۔ جوس سینٹر کے ملازم نے ڈاکوؤں کے سامنے مزاحمت کی...
ترک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارت مسئلہ کشمیر کو جبر سے اسے اندرونی مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا، پاکستان بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا۔ ترک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارت مسئلہ کشمیر کو جبر سے اسے اندرونی مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت جتنی جلدی...
ترک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارت مسئلہ کشمیر کو جبر سے اسے اندرونی مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا، پاکستان بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا۔ ترک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارت مسئلہ کشمیر کو جبر سے اسے اندرونی مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت جتنی جلدی...
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، اگر بھارت نے ہمیں اکسایا یا حملہ کیا تو ہمارا ردعمل انتہائی جارحانہ ہوگا، بھارت امریکا نہیں، اور پاکستان افغانستان نہیں ہے، بھارت اسرائیل نہیں ہے اور پاکستان فلسطین نہیں ہے۔ ترکیہ کی نیوز ایجنسی انادولو کو انٹرویو دیتے ہوئے آئی ایس پی آر کے سربراہ نے واضح کیا کہ پاکستان دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملک ہے، جہاں جنوری 2024 سے اب تک 3700 سے زائد دہشت گردی کے واقعات ہو چکے ہیں۔ ’ان 17 ماہ سے بھی کم عرصے میں 3896 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سے 1314 شہید ہیں، 2500...

کوئی پاگل شخص ہی یہ سوچ سکتا ہے کہ وہ 24 کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی روک سکتا ہے, اگر انڈیا نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان اور ڈائریکٹر جنرل شعبہ تعلقات عامہ لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دریائے سندھ کا پانی روگا گیا تونتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ کوئی بھی پاکستان کا پانی روکنے کی ہمت نہ کرے، کوئی پاگل شخص ہی یہ سوچ سکتا ہے کہ وہ 24 کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی روک سکتا ہے، اگر انڈیا نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ پی ایس ایل، بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی انہوں نے...
پشاور میں 2 خاندانوں میں جھگڑے کے بعد فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے نواحی علاقے خٹکو پل میں پیش آیا ہے جہاں پرانا خاندانی تنازعہ ایک ہولناک واقعے میں تبدیل ہوگیا اور بات لڑائی جھگڑے سے بڑھ کر فائرنگ تک جا پہنچی۔ پولیس کی ابتدائی تفیش کے مطابق دونوں خاندانوں کے درمیان اچانک تلخ کلامی شروع ہوئی جو جلد ہی مسلح تصادم میں بدل گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد کو گولیاں لگیں، جن میں سے 6 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد:بچوں کی لڑائی خونریز...
ڈوزیئرمیں آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی، پہلگام فالس فلیگ اوربھارتی جارحیت کے ناقابل تردیدشواہد پیش،بنیادی حقائق، سیٹلائٹ تصاویر، مستند بین الاقوامی میڈیا رپورٹس بھی ڈوزیئر کا حصہ بھارتی جنگجو میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کے فوری بعد جھوٹی خبریں پھیلائیں ، گمراہ کن پروپیگنڈا کرکے جنگ کاماحول بنایا، پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے مخلصانہ کاوشوں کا ذکر پاکستان نے معرکہ حق میں تاریخی فتح پر بھارتی جارحیت اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لیے ڈوزیئرجاری کر دیا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ڈوزیئرمیں آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی، پہلگام فالس فلیگ اوربھارتی جارحیت کے ناقابل تردیدشواہد پیش کیے گئے ہیں۔آپریشن بنیان مرصوص کے حقائق، سیٹلائٹ تصاویر، پہلگام فالس فلیگ پر مستندبین...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز شریف کی گوالمنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے ورکر ایوب بٹ کے گھر ان کی اہلیہ کی رحلت پر فاتحہ خوانی کے لئے آمد ہوئی۔ علاوہ ازیں وہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان ملک فیصل اور صابر شاہ کے گھروں پر بھی اظہار افسوس کے لئے گئے۔ سابق وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ولولہ انگیز اور مدبرانہ قیادت کے باعث دشمن پر فتح نصیب ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم اپنے...
مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد نےکہا ہےکہ سعودی حکومت کے سرکاری اجازت نامےکے بغیر حج ادا کرنا نا صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ شرعاً بھی ناجائز ہے۔ ایک انٹرویو میں مصری مفتی اعظم نے کہاکہجب اجازت نامے کا حصول عوامی مفاد کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہو تو اس کی خلاف ورزی گناہ کے زمرے میں آتی ہے، جو شخص اجازت نامےکے بغیر حج پر جاتا ہے وہ گناہ گار ہوتا ہے۔ ڈاکٹر نظیر کا کہنا تھا کہ اجازت نامہ حج کی استطاعت کی بنیادی شرط بن چکا ہے اور جب کسی کو اجازت نامہ نہ ملے تو اس پر حج فرض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت حج کرنے والے افراد ناصرف...