2025-09-19@16:24:23 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«کہ گھوسٹ»:
—فائل فوٹو سینیٹ اجلاس کے دوران ا یوان میں چوہا نکل آیا۔ جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے چوہا نکل آنے پر پوائنٹ آؤٹ کیا۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ایوان میں چوہا گھوم رہا ہے۔جس پر پریزائیڈنگ افسر دنیش کمار نے کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ یہ چوہا ہے یا چوہیا ہے جس پر خوب قہقہے لگ گئے۔ سینیٹ: انسداد دہشتگردی ترمیمی بل منظوراپوزیشن نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ ایوان کا ماحول کتنا خوشگوار ہے۔واضح رہے کہ سینیٹ میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور کر لیا گیا...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی کاکہناہےکہ فتنہ الہندوستان بلوں کے اندرہوں یا بلوں سےباہر، ان کا وہیں قلع قمع کریں گے جبکہ ریلوے کی بیوروکریسی کو کہتا ہوں کام کریں چھٹی نہیں ملے گی، وفاقی حکومت پنشن اورتنخواہوں کا بوجھ اٹھا لے تو ریلوے کو منافع بخش بنا دوں گا،بزنس ٹرین کا 29 جولائی کو وزیر اعظم افتتاح کریں گے۔ لاہورپریس کلب میں میٹ دی پریس سےخطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھاکہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی وجہ سے پاکستانی سر اٹھا کر دنیا میں گھوم رہے ہیں، ترکیہ ہو یاروس اوورسیز پاکستانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ان کاکہنا تھاکہ بہترین خارجہ پالیسی سے دنیا نے پاکستان کی طاقت کو...
مریم اورنگزیب—فائل فوٹو سینئر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پرندوں کے گھونسلوں کی نشاندہی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ایریئل سرویلنس اسکواڈ کے ذریعے ہوائی نگرانی اور ریکارڈنگ کا عمل جاری ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام غیر محفوظ گھونسلوں کی لوکیشنز ڈیجیٹل نقشوں پر محفوظ کی جارہی ہیں۔ فضائی حادثات کے خدشات نمایاں ہوئے تو فوری گھونسلوں کی صفائی کاآپریشن شروع کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے مریم اورنگزیب کا اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل پر ردعمل پنجاب کی سینئر وزیرنے مزید کہا ہے کہ محکمۂ ماحولیات ہوائی اڈوں اور حساس علاقوں میں پرندوں کے خطرات پر قابو پانے کے لیے ہمہ وقت...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے کھوکھرا پار سے 13 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے گلا گھونٹ کر مارنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کورنگی کا کہنا ہے کہ کھوکھرا پار مسلم آباد میں 13 سال کی لڑکی کی لاش ملی ہے، لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گلے پر نشان ہے، خدشہ ہے کہ گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا، شبہے کی بنیاد پر 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے، لڑکی کے والدین سے رابطہ ہوا ہے، معلومات حاصل...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے منگھو پیر میں گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے جو عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ مبینہ غلط انجکشن سے صبا کی موت کا مقدمہ درجکراچی کے علاقے گلشن اقبال کے بلاک 13 ڈی میں مبینہ طور... خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ میری بیوی کو بخار تھا، قریبی نجی اسپتال سے چیک اپ کرایا تھا۔متوفیہ کے شوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ میری اہلیہ کو ڈاکٹروں نے غلط انجکشن لگایا جو موت کی وجہ بنا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہو سکے گی۔
آزاد میڈیا پر پابندی کا مقصد بھارتی عوام کو سچائی تک براہ راست رسائی سے روکنا ہے جو مقبوضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کی ظالمانہ پالیسیوں کو بے نقاب کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے سچ کا گلا گھونٹنے اور اپنی گرتی ہوئی عالمی ساکھ کو سہارا دینے کے لئے پاکستانی چینلز پر پابندی لگا کر اور ان بین الاقوامی میڈیا اداروں کو دھمکیاں دے کر آزاد میڈیا کو کھوکھلا کر دیا ہے جو پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر اس کے بیانیے کو چیلنج کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت ہر ناکامی کے بعد ایک فالس فلیگ آپریشن کرتا ہے اور پہلگام واقعہ اس کی تازہ ترین مثال ہے۔ بھارت نے اندرونی انتشار سے...
بالی ووڈ اداکارہ کلکی کیکلا نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ وہ پروڈیوسر سے اتنا پریشان ہوئیں کہ دل چاہا کہ کانٹا انکے پیٹ میں مار دیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اس وقت کا ذکر کیا جب ایک پروڈیوسر نے ان سے کہا کہ وہ اپنی مسکراہٹ کی لکیروں کو ٹھیک کرنے کےلیے فلرز لگوائیں۔ کلکی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جھریوں سے مطمئن ہیں اور اپنی شکل و صورت کو بدلنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتیں۔ ایک انٹرویو میں کلکی نے انکشاف کیا کہ ایک پروڈیوسر نے انہیں چہرے پر فلرز لگوانے کا مشورہ دیا، یہ پروڈیوسر اپنی سابقہ گرل فرینڈ (جو کہ ایک معروف اداکارہ تھی) کے زیادہ بوٹاکس کروانے پر طنز بھی کر رہا...