بیرون ممالک کچھ لوگ ڈالر کمانے کیلئے پی ٹی آئی کو استعمال کر رہے ہیں، شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2025 GMT
فوٹو: فائل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بیرون ممالک کچھ لوگ ڈالر کمانے کےلیے پی ٹی آئی کو استعمال کر رہے ہیں۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مذاکرات کےلیے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے بلا رکاوٹ ملاقات کروانے کے احکامات دے رکھے ہیں۔
محسن نقوی صاحب مذاکراتی ٹیبل پر بڑی لچک دکھاتے ہیں، رہنما تحریک انصاف
شیر افضل مروت نے کہا کہ جب سے نئے سپرنٹنڈنٹ آئے ہیں انہوں نے بانی کی زندگی بھی اجیرن کی ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ نے مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا۔ بانی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف پٹیشن دائر کروں گا۔
انکا کہنا تھا کہ مذاکرات کی میز پر آکر پی ٹی آئی نے لچک دکھائی ہے، بیرون ممالک کچھ لوگ ڈالر کمانے کےلیے پی ٹی آئی کو استعمال کر رہے ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ بیرون ممالک کچھ لوگ پی ٹی آئی کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، یہ بدبخت گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ بیرون ممالک کچھ لوگ میڈیا اور صحافیوں کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ کیس میں بری کرنے کی استدعا ہے،بری کرنے کی درخواست 25ستمبر کوسماعت کیلئے مقرر کی گئی ،چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔
مزید :