پنجاب میں خواتین کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے: حنا پرویز بٹ
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ— فائل فوٹو
ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب میں خواتین کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔
اوکاڑہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ جنسی ہراسگی کے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس شاباش کی مستحق ہے۔
انہوں نے کہاکہ غیرت کے نام پر قتل اور تیزاب گردی کو قانون کی طاقت سے روکنا ہے۔
گجرات میں خاتون کو جلانے کا واقعے کا چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے نوٹس لے لیا۔
اس موقع پر ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا کہ 2024ء میں خواتین پر تشدد کے 743 واقعات کے ملزمان گرفتار کیے گئے۔
ایم پی اے محمد منیر نے کہا کہ ماضی میں کسی وزیرِ اعلیٰ نے خواتین کے تحفظ کے لیے مریم نواز جیسے اقدامات نہیں کیے۔
ایم این اے چوہدری ندیم عباس ربیرہ نے کہا کہ خواتین کو ہر قسم کے تحفظ کی یقین دہانی ضروری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب سیاحت اور ورثہ اتھارٹی ایکٹ 2025 صوبائی اسمبلی سے منظور
لاہور:پنجاب سیاحت اور ورثہ اتھارٹی ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی سے منظور کر لیا گیا جس کے تحت سیاحت اور ورثہ اتھارٹی تشکیل دی جائے گی۔
بل کے متن کے مطابق اتھارٹی کا چیئرپرسن وزیراعلیٰ اور وائس چیئرپرسن منسٹر سیاحت ہوں گے جبکہ سیکرٹری سیاحت، سیکرٹری فنانس اور سیکریٹری پی اینڈ ڈی بطور ممبر فرائض انجام دیں گے۔
اتھارٹی سیاحت و ورثے کے فروغ کے لیے پالیسی اور گائڈ لائنز طے کرے گی، اتھارتی متعلقہ اداروں کے اشتراک سے سیاحت کے فروغ کے لیے کام کرے گی۔ اتھارٹی ایکو سیاحت، اور ماحول دوست سیاحتی مقامات بنائے گی۔
اتھارٹی سیاحتی مقامات کی میپنگ کرے گی اور ریکارڈ اکٹھا کرے گی جبکہ اتھارٹی کے پاس سیاحت کے لیے ضابطہ اخلاق طے کرنے کا اختیار ہوگا۔ اتھارٹی بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سیمینار و ورکشاپس منعقد کروا سکے گی، اتھارٹی بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کر سکے گی۔
بل کے متن کے مطابق اتھارٹی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس کو فروغ دے گی اور اتھارٹی کے پاس انسپیکشن ٹیمیں تشکیل دینے کا اختیار ہوگا، اتھارٹی کے پاس سیاحتی مقام واگزار کروانے کا اختیار بھی ہوگا۔
ڈائریکٹر جنرل اتھارٹی کا چیف ایکزیکٹیو افسر ہوگا۔ اتھارٹی اپنا بجٹ پاس کرنے کا اختیار رکھے گی، آڈیٹر جنرل اتھارٹی کا آڈٹ کریں گے۔
پنجاب سیاحت اور ورثہ اتھارٹی ایکٹ 2025 کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔