نہ صرف جانوروں کا بلکہ سیاسی جماعتوں کی بیماریوں کا بھی اچھا علاج کرینگے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— تصویر بشکریہ جیو ٹی وی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نہ صرف جانوروں کی بیماریوں کا علاج کریں گے بلکہ کئی سیاسی جماعتوں کو جو بیماریاں ہیں اس کا بھی اچھا علاج کریں گے۔
پاکپتن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف دور کے بعد معیشت کے حوالے سے ایک بار پھر اچھی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں، آج نواز شریف کی بیٹی کی حکومت میں عوام کو ترقیاتی اسکیموں کا ثمر مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آٹے اور روٹی کی قیمت بڑھنے نہیں دی، باقی صوبوں میں بڑھ گئی ہے، پاکستان میں مہنگائی کم ہوئی ہے، اسٹاک مارکیٹ نے 76 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک اسکیم کارڈ حاصل کرنے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، لائیو اسٹاک پروگرام کے لیے بڑی شرائط نہیں رکھیں، 90 ہزار لوگوں کو لائیو اسٹاک کارڈ دیے جائیں گے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 2014ء سے جاری گھٹیا مہم کے باوجود مریم نواز ہر گزرتے دن کے ساتھ مقبول اور طاقتور ہو رہی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ اس کارڈ کے ذریعے 4 لاکھ جانوروں کے لیے پیسے مختص کیے ہیں، لوگوں کی ذرائع آمدنی بڑھنی چاہیے، آپ کو 2 لاکھ 70 ہزار 4 ماہ کے لیے دیے جارہے ہیں، جانوروں کے لیے چارہ خرید سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہمیشہ کہتے ہیں پنجاب کے عوام کی زندگی میں بہتری لانا میری ذمہ داری ہے، لوگ جانتے ہیں نواز شریف جو وعدہ کرتے ہیں وہ پورا کرتے ہیں، لوگ جانتے ہیں نواز شریف کی بیٹی بھی وعدہ پورا کرے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں محض افواہیں ہیں : اسحاق ڈار
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مسلم لیگ ( ن ) کے سربراہ اورسابق وزیر اعظم نواز شریف کی بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی خبر کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن حقیقت نہیں۔
ہفتہ کے روز حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور سلامتی ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا ایجنڈا ملک کی سلامتی کے ساتھ اقتصادی ترقی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دورہ آذربائیجان کے دوران 2 ارب ڈالر کے معاہدے طے پائے ہیں، جو پاکستان کی معیشت کے لیے اہم پیش رفت ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ مہنگائی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور حکومت اسے مزید کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے حضرت داتا گنج بخش کے 982 ویں عرس کے موقع پر مزار کے توسیعی کاموں اور غلام گردش سمیت دیگر امور پر تیزی سے جاری ترقیاتی کاموں کا ذکر کیا اور بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دربار کے لیے مدینہ شریف جیسی چھتریوں کی تنصیب کی منظوری دی ہے۔
خارجہ امور پر بات کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہمسایہ ملک کی جانب سے شروع کی گئی جنگ میں پاکستان نے 9 سے 10 مئی کی رات بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور ہوا و فضا میں بھارت کو بدترین شکست ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو کامیابی عطا کی اور پاکستان عالمی سطح پر سلامتی کونسل کی صدارت کر رہا ہے جو اس کے نایاب مقام کی عکاسی کرتا ہے۔
اسحاق ڈار نے ایران کے ساتھ دوستی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے دیکھا کہ پاکستان اس کا سچا دوست ہے اور ایران میں پاکستان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔
انہوں نے اسرائیل کے ایران پر حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان نے ایران کا بھرپور ساتھ دیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا خواہشمند ہے اور جنگ اس کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔
سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک مضبوط اتحادی ہے اور اس نے کسی عہدے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کو اکثریت کے حوالے سے کوئی مشکل نہیں اور نواز شریف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خبریں محض افواہیں ہیں، جو کسی کی خواہش ہو سکتی ہیں لیکن حقیقت نہیں۔
Post Views: 2