Islam Times:
2026-07-24@13:25:46 GMT

سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججوں کیلئے نام سامنے آگئے

اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT

سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججوں کیلئے نام سامنے آگئے

تعینات کییلئے بھیجے گئے 46 ناموں میں سے 6 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے نام شامل ہیں اور دیگر 40 وکلا کے نام شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں میں سوریش کمار، خالد حسین شاہانی، مشتاق احمد لغاری، تسنیم سلطانہ، منور سلطانہ اور امیر علی مہسیر کے نام ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جوڈیشل کمیشن کو سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کیلئے 46 نام بھیج دیئے گئے اور اس اجلاس میں غور ہوگا۔ سیکرٹری جوڈیشل کمیشن نے جوڈیشل کمیشن کے اراکین کو سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججوں کی خالی آسامیوں پر ججوں کی تعیناتی کیلئے 46 نام بھجوا دیئے ہیں، جن پر غور ہوگا۔ سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعینات کییلئے بھیجے گئے 46 ناموں میں سے 6 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے نام شامل ہیں اور دیگر 40 وکلا کے نام شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں میں سوریش کمار، خالد حسین شاہانی، مشتاق احمد لغاری، تسنیم سلطانہ، منور سلطانہ اور امیر علی مہسیر کے نام ہیں۔

جوڈیشل کمیشن کو بھجے گئے 40 وکلاء کے ناموں میں علی حیدر ادا، نثار احمد بھمبرو، ریاضت علی ساحر، میراں محمد شاہ، راجا جواد علی سحر، عبید الرحمان خان، رفیق احمد کلوار، عمائمہ انور خان، محمد عثمان علی ہادی، محمد عمر لاکھانی، منصور علی گھنگرو، محمد ذیشان عبداللہ، محمد جعفر رضا شامل ہیں۔ وکلاء کے ناموں میں ذوالفقار علی سولنگی، حق نواز تالپور، عبدالحامد بھرگڑی، ڈاکٹر سید فیاض الحسن شاہ، محسن قادر شاہوانی، قاضی محمد بشیر، سندیپ ملانی، محمد حسن اکبر، سید احمد شاہ، امداد علی اونر، چوہدری عاطف رفیق، محمد جمشید ملک اور عرفان میر ہالپوتا شامل ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں تعیناتی کیلئے بھیجے گئے وکلاء کے ناموں میں جان علی جونیجو، ولی محمد کھوسو، فیاض احمد سمور، الطاف حسین، غلام محی الدین، راشد مصطفیٰ، ارشد زاہد علوی، سید طارق احمد شاہ، صغیر احمد عباسی، وزیر حسین کھوسو، پرکاش کمار، محمد ذیشان، ریحان عزیزاور شازیہ ہنجرا شامل ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ میں ججوں کی خالی آسامیوں کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 23 جنوری کو ہوگا اور اجلاس میں مذکورہ ناموں پر غور کیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے نام شامل ہیں

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسف زئی نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق انعام یوسف زئی نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی خیبر پی کے کو ارسال کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا این سی سی آئی اے فیز 3 کے گریڈ 16 تا 18 کے افسران کو بڑا ریلیف
  • آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
  • تیسرے آپریشن کیلئے آنے والی خواتین کا مانع حمل کا آپریشن کیا جائےگا: وزیر صحت سندھ
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج