پاسپورٹ فراہمی کے نظام میں انقلابی تبدیلی:نئی سروس کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
اسلام آباد:پاکستان میں پاسپورٹ کے اجرا کے نظام کو جدید بنانے کے لیے ایک اہم اقدام کیا گیا ہے، جس کے تحت شہری اب دن کے کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کر سکیں گے۔
حکام نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے پاسپورٹ سینٹرز کو 24 گھنٹے آپریشنل بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو پاسپورٹ وصولی میں کسی قسم کی تاخیر کا سامنا نہ ہو۔ یہ سہولت ابتدائی طور پر بڑے شہروں میں شروع کی جائے گی، جس کے بعد اسے مرحلہ وار دیگر علاقوں تک توسیع دی جائے گی۔
ایک بیان کے مطابق پاسپورٹ درخواستوں پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف درخواست گزاروں کو وقت پر پاسپورٹ ملے گا بلکہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ بھی ممکن ہوگا۔
عوام کو اس سہولت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قریبی پاسپورٹ مراکز سے رابطہ کریں اور کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں متعلقہ دفتر سے رجوع کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکہ ،وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر پابندیاں عائد
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر دفتر وائٹ ہاؤس نےصحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی اب پریس سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بغیر اجازت داخل نہیں ہو سکیں گے، نئی پالیسی کے تحت “اپر پریس روم” میں داخلہ پیشگی اپائنٹمنٹ پر ممکن ہو گا۔
اعلامیے کے مطابق صحافیوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ فوری طورپر نافذ العمل ہوگا، اقدام حساس معلومات کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے، یاد رہے کہ پینٹاگون میں گزشتہ ماہ نافذ کی گئی اسی نوعیت کی پابندیوں کے بعد یہ دوسرا اقدام ہے۔