شیر افضل مروت : فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ حکومت اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی مصالحت سے مسائل حل کریں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ حکومت کے اپنے کچھ ریزرویشن اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہیں، یہ ریززویشن پورا کرنے کے چکر میں مذاکرات میں رکاوٹیں سامنے آرہی ہیں، جب یہ ٹیبل پر بیٹھیں گے تو اس میٹنگ کا اعلامیہ سرپرائز ہوگا۔

پہلے تجویز آئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی کو نتھیا گلی منتقل کیا جائے گا، شیر افضل مروت

شیر افضل مروت نے کہا کہ نتھیا گلی میں گورنر ہاؤس کی صفائی ستھرائی بھی کر دی گئی تھی،

شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ چھوٹی چھوٹی آتش بازیاں ہیں جس سے کوئی فرق نہیں پڑنا، بانی پی ٹی آئی نے رتی برابر برا نہیں منایا کہ ٹیم کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی، بانی پی ٹی آئی کہا کہ مطالبات تحریری طور پر دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ نہیں سمجھتا کہ مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہے، فریقین سمجھتے ہیں کہ مذاکرات کو انجام تک پہنچانا ہے، شاید ن لیگ اور اتحادیوں کو خدشات ہیں کہ صلح کی صورت میں کہیں اور قربتیں نہ بڑھ جائیں۔

شیر افضل مروت نے یہ بھی کہا کہ علی امین گنڈاپور کی پی ٹی آئی کے مسائل حل کرنے میں اہم خدمات ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شیر افضل مروت نے پی ٹی ا ئی نے کہا کہ ہیں کہ

پڑھیں:

عمران نیازی میری مقبولیت سے خوف زدہ ، شیرافضل مروت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران نیازی ان کی مقبولیت سے خائف ہوگیا ہے اور وہ انہیں پارٹی سے نکالنے کے لئے ایک سال سے تدبیریں کررہا تھا انکے خلاف جاری سازشیں اس کی مرضی سے ہورہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق9 مئی کو کورکمانڈر لاہور کی اقامت گاہ کی لوٹ مار اور آتشزدگی کے بعد جیپ پر کھڑے ہو کرعمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے کور کمانڈر کی جس پتلون کو لہرایا تھا اسے وہ علیمہ خانم کے بیٹے شاہ ریز نے پکڑائی تھی جسے ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ شاہ ریز خان کو تین دن تک غائب رکھا گیا اور اب اسے اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ لندن بھگا دیا گیا ہے جہاں وہ ایک سال سے آرام و آسائش کی زندگی گزار رہے ہیں اس کا انکشاف قومی اسمبلی کے آزادرکن شیر افضل خان مروت نے کیا ہے جنہیں تحریک انصاف سے نکال دیاگیا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • عمران نیازی میری مقبولیت سے خوف زدہ ، شیرافضل مروت
  • شیر افضل مروت نے مشکل وقت میں پاٹی کو سہارا دیا، اس کو نکال دیا گیا، معظم بٹ
  • شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹ گئی، عمران خان کا اظہار تشکر
  • بانی پی ٹی آئی کی شیر افضل مروت کے بیانات پر وقاص اکرم کو سخت جواب دینے کی ہدایت
  • عمران خان کے شیر افضل مروت سے متعلق سخت ریمارکس، وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • عمران خان کو معدنی وسائل ایکٹ پر تحفظات، وزیراعلیٰ گنڈا پور کو طلب کرلیا
  • ''شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹی،، عمران خان کی وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی
  • ملک، عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے: عمران خان
  • عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے ، عمران خان
  • ملک، عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے، عمران خان