محرابپور،ٹریکٹر ٹرالی لوٹ لی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
محراب پور(جسارت نیوز) اکری پولیس تھانہ کی حدود میں مہراں ہائی وے پر ہسبانی گیٹ کے پاس مسلح رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر ٹریکٹر ڈرائیور غلام عباس شر کو یرغمال بنایا اوراسے رسے سے باندھ کر2 لاکھ روپے کی نقدی اور ٹریکٹر ٹرالی چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈرائیور کے مطابق وہ خیر پور شوگر مل کو گنا دیکر اپنے گاؤں بلوچ خان واپس جا رہا تھا کہ ہسبانی گیٹ کے قریب ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا۔ ایس ایچ او اکری نور محمد لغاری کے مطابق پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنسلوینیا میں فائرنگ کا واقعہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا
امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار علاقے میں ایک کیس کی تفتیش کر رہے تھے۔ اچانک نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود دیگر پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔ حکام نے بتایا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔