ایف جی آر ایف کا سینٹرل جیل میں میڈیکل کیمپ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایف جی آر ایف کی جانب سے سینٹرل جیل میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں سیکڑوں قیدی مریضوں کا معائنہ اور انہیں ادویات سمیت ضروری اشیا فراہم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کی جانب سے سندھ کے شہر حیدر آباد میں قائم سینٹرل جیل میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں اسیر قیدیوں کے آنکھوں، دانتوں، شوگر اور بلڈ پریشر کے ٹیسٹ کیے گئے، قیدی مریضوں کو ادویات اور چشمے و دیگر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ضرورت مند مریضوں کا آپریشن کے لیے اندراج کیا گیا۔ اس حوالے سے شہریوں نے بھی ایف جی آر ایف کے اس اقدام کو سراہا۔ اس موقع پر ایف جی آر ایف یو کے نگران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایف جی آر ایف ملک و بیرون ملک اپنی فلاحی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے، سینٹرل جیل حیدر آباد میں بھی ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے۔ اس موقع پر ایف جی آر ایف کی جانب سے قیدیوں میں سردی سے بچاؤ کے لیے 200 سے زائد بلینکٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ایف جی آر ایف صوبائی و مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران، مجلس جیل خانہ جات کے ارکان و پولیس افسران بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایف جی ا ر ایف سینٹرل جیل
پڑھیں:
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا قصور میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250917-01-5
لاہور/قصور(آن لائن) امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے 12 سے 14 ستمبر کے دوران لاہور اور قصور کے دورے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا اور پاکستان کی بحالی کی کوششوں کے لیے امریکہ کے عزم کا اعادہ کیا۔قصور کے امدادی کیمپوں کے دورے کے موقع پر، جو دریائے ستلج سے ملحق سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شامل ہے، نیٹلی بیکر نے بے گھر خاندانوں اور امدادی کارکنوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے متاثرہ افراد کی حوصلہ مندی اور امدادی کارکنوں کیانتھک محنت کو خراج تحسین پیش کیا۔ناظم الامور نے کہا: میں ضلعی انتظامیہ کی مربوط کوششوں کو سراہتی ہوں، جنہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اس علاقے میں ایک بھی زندگی ضائع نہ ہو۔ ان کے مطابق ضلعی سطح پر بحالی اور فوری امداد کے اقدامات متاثرہ خاندانوں کے لیے تسلسل کے ساتھ مدد فراہم کرنے کی بہترین مثال ہیں۔اس سے قبل نیٹلی بیکر نے پنجاب کے ریلیف کمشنر نبیل جاویدسے ملاقات کی، جس میں جاری ہنگامی اقدامات اور امریکا کی طرف سے فراہم کردہ جان بچانے والی امدادی اشیاء پر تبادلہ خیال کیا گیا۔