ٹنڈوجام: بد نام ڈاکو مقابلے میں مارا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) لنک روڈ ٹنڈو قیصر پر پولیس کے مطابق انہیں خبر ملی کہ یہاں کچھ مشکوک افراد دیکھے گئے ہیں جس پر انہوں نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر لی، بلوری شاخ کے قریب ڈاکوئوں سے مقابلہ ہوا جس میں پولیس کے مطابق بدنام ڈاکو نوید عرف نومی نظامی شدید زخمی ہو گیا، جبکہ پولیس کے مطابق اس کے باقی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، زخمی ڈاکو کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو پر بہت سے مقدمات درج ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیس کے مطابق
پڑھیں:
بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی زخمی ملازم سے صلح ہو گئی
سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا—فائل فوٹوذاتی ملازم کو گولی مار کر زخمی کرنے والے سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا اور مدعی مقدمہ کے درمیان صلح ہو گئی۔
ملزم موسیٰ مانیکا کو علاقہ مجسٹریٹ مسعود احمد فریدی کی عدالت پیش کیا گیا، جہاں فریقین میں صلح ہونے پر مجسٹریٹ نے موسیٰ مانیکا کی ضمانت منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیے بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کو ذاتی ملازم کو گولی مارنے پر جیل بھجوا دیا گیاعدالت نے آج پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر رکھا تھا۔
پاکپتن پولیس کے ترجمان کے مطابق فریقین نے عدالت میں اپنی صلح کا بیان ریکارڈ کروا دیا۔
پاکپتن پولیس کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ مقدمے کا ٹرائل ہو گا جس میں فریقین کے دوبارہ بیان لیے جائیں گے۔