بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2024میں کتنے ارب ڈالر وطن بھیجے؟سٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے دسمبر میں بھیجی جانیوالی ترسیلات زر کی رپورٹ جاری کردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مرکزی بینک کاکہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2024میں 3.07ارب ڈالر وطن بھیجے ،دسمبر 2024کی ترسیلات دسمبر 2023سے 29فیصد زائد ہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سے 77کروڑ، عرب امارات سے 63کروڑ ڈالر بھیجے گئے،برطانیہ سے 45کروڑ، یورپ سے 36کروڑ، امریکا سے 28کروڑ ڈالر بھیجے گئے،مرکزی بینک کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستانیوں نے 33فیصد زائد رقوم بھیجیں ،پاکستانیوں نے 6ماہ میں 17ارب84کروڑ ڈالر وطن بھیجے ہیں،جنوری سے دسمبر 2024کی ورکرز ترسیلات 34.
اگر کسی اور ملک میں ایسا فوجی ٹرائل ہوتا ہے تو جج کون ہوتا ہے؟جسٹس مسرت ہلالی
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستانیوں نے
پڑھیں:
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا
کراچی:مسلسل تیسری مانیٹری پالیسی میں شرح مستحکم رکھے جانے اور دو ہفتوں سے زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے ذخائر کے باعث منگل کو 29ویں دن بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، تاہم اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔
سیلاب سے سپلائی چینز میں خلل کے باوجود معیشت کو کوئی بڑا نقصان نہ ہونے کی اطلاعات اور حکومت کی درخواست پر سی پیک منصوبوں کے لیے چین سے ممکنہ طور پر 2ارب ڈالر کی فنانسنگ منظور ہونے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 22پیسے گھٹ کر 281روپے 30پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن متعلقہ ریگولیٹر سمیت دیگر شعبوں کی جانب سے ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 281روپے 51پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 283روپے 55پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔
عالمی سطح پر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کمزور ہونے، پاکستان میں سیلاب کے بعد ترسیلات زر میں ممکنہ اضافے اور عالمی سطح پر پاکستانی بانڈز کی تجارتی سرگرمیاں بڑھ کر چار سال کی بلند سطح پر آنے کی خبریں انٹربینک مارکیٹ پر اثرانداز رہیں۔