لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میںہونے سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ، موٹر وے متعدد مقامات سے بند ہونے کے ساتھ ساتھ فلائٹ اور ٹرین آپریشن بھی متاثر ہوئے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش رہیں ۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر ویز متعدد مقامات سے بند رکھی گئی ، ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک جبکہ لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 کو دھند کے باعث بند رکھا گیا ۔
اس کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور دیگر شہروں میں بھی دھند کا راج رہا، قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ڈرائیورزکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔(جاری ہے)
شدید دھند کے باعث لوڈر ٹرک رکشہ کو بچاتے میٹرو ٹریک کے فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا۔جس کے نتیجے میں ٹرک اور رکشے کے ڈرائیور زشدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورمیٹرو ٹریک سے لوڈرٹرک کو ہٹانے کا عمل شروع کردیا گیا، لوڈر ٹرک مین ٹریک پر ہونے سے میٹرو بسوں کی آمدو رفت بھی متاثر ہوئی ۔
علاوہ ازیں لاہور میں ایئرپورٹ پر دھند کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر رہا، متعدد پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔جدہ سے آنے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 738 کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی جس کے بعد طیارے کا رخ اسلام آباد ایئرپورٹ موڑ دیا گیا۔اسی طرح دوحہ سے آنے والی قطر ایئر کی پرواز کیو آر 620 اور ابوظہبی سے آنے والی اتحاد ایئر کی پرواز ای وائے 284 کو بھی لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہ دی گئی اور دونوں پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔شدید دھند کی وجہ سے لاہور ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر ہو نے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ دوسری جانب ریلوے کا ٹرین آپریشن بھی بری طرح متاثر ہوا اور ٹرینیں اپنے شیڈول سے تاخیر کا شکار رہیں۔بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے اورہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی ہے ، گلگت بلتستان، خیبر پختوانخواہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے بھی کئی درجے نیچے آگیا، لہہ میں پارہ منفی 13،استور میں منفی 12 رہا۔گوپس، کالام ، سکردو منفی 9، بگروٹ، ہنزہ میں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا، قلات، گلگت منفی 5، کوئٹہ، منفی 4، دیر اور راولا کوٹ میں منفی 3 رہا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: دھند کے باعث ایئرپورٹ پر لاہور ا
پڑھیں:
ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب کے کئی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ برقرار رہنے کی توقع ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سائبیریائی ہوائیں کب پاکستان پہنچیں گی، موسم سرما کو کتنا طویل بنائیں گی؟
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہا، جبکہ پنجاب کے کئی اضلاع میں اسموگ چھائی رہی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لیہہ منفی 3، اسکردو منفی 1 اور زیارت 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پنجاب کے اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، خانیوال، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں سموگ یا ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے
خیبر پختونخوا کے شمالی اضلاع چترال، دیر، باجوڑ اور کرم میں رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسموگ اسموگ الرٹ بارش محمکہ موسمیات موسم