چمن: اسٹیشن روڈ پر ریلوے اسکول کے قریب دھماکا، 4 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریپ
چمن میں اسٹیشن روڈ پر ریلوے اسکول کے قریب دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا ریلوے اسکول کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل میں ہوا، دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ریلوے اسٹیشن جانے والی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
قلات: سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی دھماکا، 4 افراد جاں بحق
قلات (نیوز ڈیسک )بلوچستان کے ضلع قلات میں سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خواتین اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لیویز ذرائع نے بتایا کہ کبوتو کے مقام پر سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کا دھماکا ہوا، دھماکے سےگاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔
ذرائع لیویز کے مطابق دھماکے میں گاڑی میں سوار 2 خواتین اور بچے سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
مزید بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرکے پانچ زخمیوں کو کوئٹہ کے ہسپتال میں ریفر کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آج حساس اداروں نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 خودکش جیکٹس برآمد کر لی تھیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر بائی پاس روڈ نزد ڈی سی ہاؤس سے خودکش جیکٹس برآمد کی تھیں، جنہیں بڑے تھیلے میں رکھ کر ریڈ زون میں کچروں کے اندر چھپایا گیا تھا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے خودکش جیکٹس کو ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔