آنے والا وقت عمران خان کا ہے، مسرت چیمہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آنے والا وقت بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے ، جعلی حکمرانوںنے پی ٹی آئی کو دیوار کے ساتھ لگانے کے تمام حربے آزما لئے لیکن انہیں سوائے ناکامی کے کچھ نہیں مل سکا، ان شا اللہ عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان مشکلات کی دلدل سے باہرنکلے گا ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آج عوام بھی جانتے ہی کہ جعلی حکمرانوں کا اصل خوف کیا ہے ، حیلے بہانوں سے پی ٹی آئی کو دبائو میں رکھنے کیلئے سازشیں اور کوششیں جاری ہیں لیکن پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان کے حوصلے بلندہیں۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والے جعلی حکمران چاہتے ہیں انہیں کسی طرح فیس سیونگ مل جائے لیکن عوام اب اصل حقائق سے آگاہ ہیں ۔ عمران خان نے ہمیشہ ایک ہی بات کی ہے کہ ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے لیکن باریاں لینے والوں کو یہ راستہ پسند نہیں ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
لاہور: خاتون سمیت 7 جعلی پراپرٹی ڈیلرز گرفتار، 22 لاکھ نقدی برآمد
لاہور میں ڈیفنس پولیس نے خاتون سمیت 7 جعلی پراپرٹی ڈیلرز کو گرفتار کر کے 22 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی، گرفتار ملزمان ریکارڈ یافتہ نکلے۔
اے ایس پی شہر بانو نقوی نے تھانہ ڈیفنس اے میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار ملزمان خود کو جائیداد کا مالک یا پراپرٹی ڈیلر ظاہر کرتے تھے، اپنے ہی جعلساز ساتھیوں سے جائیداد کا معائنہ کرواتے تھے، جعلی معاہدوں کے تحت رقم وصول کر کے غائب ہو جاتے تھے۔
اے ایس پی شہر بانو نقوی کے مطابق فراڈ میں اصل مالکان لا علم ہوتے اور خریدار مکمل طور پر دھوکا کھا جاتے تھے۔
اے ایس پی شہر بانو نقوی کا بتانا تھا کہ ملزمان جعلی دستاویزات، رجسٹری، اسٹامپ پیپر اور شناختی کارڈ فراہم کرتے اور جعلی دستخط یا انگوٹھے لگوا کر شہریوں کو لوٹتے تھے۔
اے ایس پی شہر بانو نقوی کی جانب سے شیئر کی گئی معلومات کے مطابق ملزمان میں مرکزی ملزم عمران، انور، نعیم، عارف اور ثوبیہ بی بی شامل ہیں۔