سعودی عرب میں 2روز تک شدید بارش اور آندھی کی پیش گوئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش کا سلسلہ مزید چند روز جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کہا گیا بارش کے ساتھ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔ملک بھر میں اور خاص طور پر ساحلی علاقوں میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ الجوف ریجن اور شمالی سرحدوں کی طرف غیر معمولی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ اتوار کے روز بھی جاری رہ سکتا ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موسمیاتی دفتروں سے آنے والی خبروں سے آگاہ رہیں ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزادیِ اظہار اور حقِ گوئی جمہوری معاشروں کی پہچان اور بنیاد ہیں، کامران ٹیسوری
اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ناگزیر ہے تاکہ آزادیِ صحافت کو محفوظ بنایا جا سکے، سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹس ایکٹ کے تحت قائم کمیشن کو مزید فعال کردار ادا کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ’’صحافیوں کے خلاف جرائم سے استثنیٰ کے خاتمے کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادیِ اظہار اور حقِ گوئی جمہوری معاشروں کی پہچان اور بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو خوف و دباؤ سے آزاد ماحول فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ گورنر سندھ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں صحافیوں کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ناگزیر ہے تاکہ آزادیِ صحافت کو محفوظ بنایا جا سکے۔
کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹس ایکٹ کے تحت قائم کمیشن کو مزید فعال کردار ادا کرنا چاہیئے، جبکہ صحافیوں پر تشدد یا ہراسانی کے واقعات کی شفاف تحقیقات اور فوری انصاف یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے میڈیا اداروں، سول سوسائٹی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے مشترکہ طور پر مؤثر اقدامات کریں۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ آئیے عزم کریں کہ پاکستان میں آزاد اور ذمہ دار صحافت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔