گورنر سندھ کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کیلیے 5 لاکھ روپے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنی جانب سے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لیے 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔عالمی چمپئن پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں تقریب ہوئی، گورنر نے عالمی بلائنڈ چیمپیئن ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے سندھ حکومت سے ہر کھلاڑیوں کو فی کس 5 لاکھ روپے انعام دینے کی سفارش کی ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ عالمی بلائنڈ کپ جیتنا قومی اعزاز ہے، چوتھے عالمی بلائنڈ کپ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بھارت میں منعقدہ تیسرے عالمی کپ میں ویزے نہ ملنے کے سبب پاکستان شریک نہ ہو سکا تھا۔کامران خان ٹسوری نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے کراچی میں میچز کے لیے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔پاکستان بلائنڈ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ پاکستان بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ اپریل میں بیرون ملک کا دورہ کرے گی، دورہ آسٹریلیا میں سیریز کا انعقاد ہوگا جبکہ اگلے ماہ چوتھی قومی ویمن بلائنڈ کرکٹ چمپئن کا انعقاد ہوگا۔صدر پاکستان بلائنڈ کونسل نے کہا کہ بلائنڈ کرکٹ کے فروغ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا کردار اہم ہے، بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان بلائنڈ بلائنڈ کرکٹ کرکٹ ٹیم
پڑھیں:
پاک سری لنکا ون ڈے سیریز: ٹکٹ کب سے فروخت اور کتنے میں دستیاب ہوں گے؟
جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ون ڈے میچز کھیلنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف بھی اتنی ہی تعداد میں ایک روزہ میچز کھیلے گی۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹکٹس کی فروخت اور قیمتوں کے حوالے سے تفصیلات جاری کردی ہیں۔
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے ٹکٹس منگل 4 نومبر سے دستیاب ہوں گے۔
View this post on Instagram
A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)
’یہ ٹکٹس آن لائن دوپہر 12 بجے پی سی بی کی ویب سائٹ پر خریدے جا سکتے ہیں اور ہر شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹس خریدے جا سکیں گے۔‘
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس ابتدائی 2 میچز کے لیے 200 روپے اور آخری میچ کے لیے 300 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
’فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹس 300 اور 400 روپے میں، پریمیئم انکلوژرز 400 اور 500 روپے میں جبکہ وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 500 اور 600 روپے میں خریدے جا سکتے ہیں۔‘
واضح رہے کہ پاک سری لنکا سیریز کے تمام میچز 11، 13 اور 15 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک سری لنکا ون ڈے سیریز پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی ٹکٹس کی فروخت ٹکٹوں کی قیمت وی نیوز