سکھر: سنی تحریک کے رہنمائوں کی تاجر سیکرٹریٹ آمد
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت) سنی تحریک کے مرکزی نائب صدر شاہد غوری اور مرکزی رہنما علامہ نور احمد قاسمی کی تاجر سیکرٹریٹ آمد۔ سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن و دیگر بازاروں کے تاجروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سنی تحریک کے مرکزی نائب صدر شاہد غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اور آخرت کی کامیابی دُکھی انسانیت کی خدمت میں پنہاں ہے، دین اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، آقائے دو جہاں رحمت اللعالمین نے امن کا پیغام دیا ہے، کسی بھی ملک کی ترقی میں تاجر برادری کا کردار بڑا اہمیت کا حامل ہوتا ہے، یہ المیہ ہے کہ پاکستان کی جو بھی حکومتیں آتی ہیں وہ تاجر برادری کے لیے مشکلات اور مسائل پیدا کرتی ہیں جو پاکستان کی معیشت کی تباہی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت جو بھی معیشت کی ترقی کے لیے پالیسیاں بنائے، اس میں تاجر برادری کی مشاورت کو اہمیت دے، سندھ کا تیسرا بڑا شہر سکھر بلدیاتی مسائل سے دوچار ہے، لوڈشیڈنگ نے کاروبار زندگی کو تباہ و برباد کر دیا، تاجر برادری کے ٹیکسز پر چلنے والے حکمران تاجر برادری کو سہولیات دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر سکھر اسمال ٹریدڑز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سکھر شہر کے مسائل کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کے مسائل کے لیے آواز بلند کی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تاجر برادری
پڑھیں:
سوات کے مدرسے میں تشدد کر کے بچے کو مارنے والا مرکزی ملزم گرفتار
سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) مدرسے میں تشدد سے طالب علم کی ہلاکت کے کیس میں مرکزی ملزم عمر اور اس کے بیٹے احسان کو گرفتار کر لیا گیا۔ضلعی پولیس آفیسر محمد عمر خان کے مطابق واقعے میں ملوث 10 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے اور مرکزی ملزمان فرار ہوگئے تھے۔ڈی پی او نے بتایاکہ مرکزی ملزم عمر اور اس کے بیٹے احسان کو گرفتار کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ 21 جولائی کو خوازہ خیلہ اسپتال میں14سالہ فرحان کی تشدد زدہ لاش لائی گئی تھی۔مقتول کے چچا صدر ایاز کی مدعیت میں مدرسے کے مہتمم قاری محمد عمر، اُس کے بیٹے احسان اللہ، ناظم مدرسہ عبد اللہ اور بخت امین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقتول فرحان کے چچا کے مطابق مدرسے کے مہتمم کا بیٹا مقتول سے ناجائز مطالبات کرتا تھا، فرحان مدرسے واپس جانے کو تیار نہیں تھا، چچا اپنے بھتیجے کے ساتھ مدرسے گیا اور مہتمم سے شکایت کی تو مہتمم نے معذرت کی۔مقتول فرحان کے چچا نے بتایا کہ اسی دن نماز مغرب کے بعد مدرسے کے ناظم نے کال کر کے بتایا کہ بھتیجا غسل خانے میں گر گیا ہے، اسپتال پہنچا تو اس کی تشدد زدہ لاش دیکھی۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ توحید حسین سے ملاقات
مزید :