قاسم آباد ڈاک خانے کے بجٹ کی ایف آئی اے اور نیب سے تحقیقات کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سماجی شخصیت شاہد سومرو نے قاسم آباد میں پوسٹ ماسٹر جنرل عمر بشیر باجوہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے قاسم آباد ڈاک خانے کے سالانہ بجٹ کی ایف آئی اے اور نیب کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاسم آباد ڈاک خانے کا بجٹ افسران ہڑپ گئے، اب پوسٹل عملہ روزانہ 20 روپے فی آدمی چندہ جمع کرکے 100 روپے میں روز 10 منٹ کمپیوٹر چلایا جاتا ہے اور رات ہوتے ہی ڈاک خانہ مکمل طور پر اندھیروں کے حوالے ہوجاتا ہے، سولر سسٹم یا بیٹری سے ڈاک خانے کو جی پی او انتظامیہ نے محروم کیا ہوا ہے، ڈاک خانے کے ساتھ جنرل پوسٹ ماسٹر سندھ نجیب الرحمن چاچڑ کی سرکاری رہائش میں سولر سسٹم، اے سی اور دیگر سہولیات موجود ہیں، ڈاک خانے قاسم آباد کے پوسٹ مینوں کو موٹر بائیک دی گئی ہیں لیکن پیٹرول اپنی جیب سے بھرواتے ہیں، کوئی بجٹ نہیں دیا جاتا، جبکہ ٹی سی ایس سروس والوں کو کمپنی ڈیڈھ لیٹر پیٹرول روزانہ دیتی ہے، ڈاک خانے کا فرنیچر بھی تباہ ہوچکا اور سائن بورڈ بھی تباہ ہو چکے ہیں، ڈی جی پوسٹ ماسٹر اسلام آباد قاسم آباد ڈاکخانے کی بربادی کا نوٹیس لیں۔ انہوں نے کہا کہ قاسم آباد ڈاک خانے کے جائز مسائل حل ہوں اور پوسٹ آفس قاسم آباد میں عملے کے جبری تبادلے بند کیے جائیں، ڈاک خانہ قاسم آباد کے جائز مسائل حل ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پورٹ قاسم پر چینی کمپنی کو شپ یارڈ کیلئے تیار جیٹی دینے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں وزارتِ میری ٹائم افیئرز نے پورٹ قاسم پر عالمی معیار کا شپ یارڈ قائم کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے
زرایع کے مطابق وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز جنید انور چوہدری نے بتایا ہے کہ حکومت نے چینی کمپنی کو پورٹ قاسم پر موجود تیار جیٹی شپ یارڈ کے لیے دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہاں بین الاقوامی معیار کے مطابق جہاز سازی کا باقاعدہ آغاز کیا جا سکے۔
ان کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم پر سالانہ 6 جہاز بنانے کی گنجائش ہوگی اور پاکستان ان جہازوں کی ادائیگی روپے میں کرے گا۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ دوسری شپ یارڈ قائم کرنے کے لیے جگہ کی نشاندہی کا عمل بھی جاری ہے۔