محرابپور،حادثے میں نوجوان زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
محراب پور(جسارت نیوز)حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی، درس پولیس تھانہ کی حدود میں موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث کھدائی کردہ نالے میں گر کر زخمی ہوگیا، درس پولیس کے مطابق مورو دادو رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر کھدائی کردہ نالے میں ایک نامعلوم نوجوان موٹر سائیکل کنٹرول سے نکل جانے کے باعث گر کر زخمی ہوگیا جسے انتظامیہ اور مقامی افراد کی مدد سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ، ترجمان مسلم لیگ ن زخمی ہو گئیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کی سینئر وزیر اور حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی اور انہیں آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا اور ان کے ساتھ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بھی گاڑی میں موجود تھیں۔مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی ایچ اے فیز 5 میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔گاڑی کے حادثے میں مریم اورنگزیب کو آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔
مزید :