ڈی ایچ کیو مردان جدید سہولیات سے محروم، مختص فنڈز بھی ضائع
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
گزشتہ اے این پی دور حکومت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مردان کی اپ گریڈیشن کے لیے منظور کیے گئے منصوبے گزشتہ 15سالوں سے زیر التوا ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جو مردان کا اہم اسپتال ہے کیونکہ شہر کے بیچ و بیچ ہونے کی وجہ سے یہاں پر اردگرد علاقوں کا دارومداربھی کافی زیادہ ہے۔ اے این پی دور حکومت میں اسپتال کی اپ گریڈیشن، جدید مشینری اور اسپتال کی بہتری کے لیے فنڈز مختص کیے گئے تھے مگر گزشتہ 15سالوں سے پی ٹی آئی دور حکومت میں ڈی ایچ کیو اسپتال پر کوئی کام شروع نہیں ہوسکا اور 15 سالوں سے یہ اسپتال اسی حالت میں ہے اور مختص کیے گئے فنڈز بھی ضائع ہوچکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اے این پی پی ٹی آئی ڈی ایچ کیو مردان فنڈز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اے این پی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن میں بڑا اضافہ
علی ساہی :گزشتہ مالی سال کے دوران گاڑیاں اورموٹر سائیکلیں مہنگی ہونے کے باوجود رجسٹریشن میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ مالی سال کے دوران سال تئیس چوبیس کی نسبت گاڑیوں کی رجسٹریشن میں 30فیصدجبکہ موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن میں 20فیصد اضافہ ہوا جس کی مد میں ایکسائز نے خزانے کو10 ارب روپے اضافی جمع کروائے،گزشتہ مالی سال میں ساڑھےدس لاکھ موٹرسائیکلیں اور1لاکھ انتالیس ہزارگاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ مالی سال تئیس چوبیس میں ساڑھے 8لاکھ رجسٹرڈ ہوئی تھیں۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال میں92 ہزارگاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ مالی سال تئیس 24میں ساڑھے68 ہزاررجسٹرڈ ہوئی تھیں،گزشتہ مالی سال میں 47ہزار7سوکمرشل گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ تئیس چوبیس میں ساڑھے39ہزار رگاڑیاں جسٹرڈ ہوئی تھیں۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال میں ساڑھے 29ارب جبکہ مالی سال تئیس چوبیس میں ساڑھے19 ارب وصول کئے تھے۔
ایکسائزحکام کے مطابق رواں مالی سال میں رجسٹریشن میں مزید اضافہ متوقع ہے اور 32سے 35ارب تک وصولیاں ہونے کاامکان ہے۔