لڑکیوں کی تعلیم وقت کا اہم چیلنج ہے، غریب ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی ممکن بنانا ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم موجودہ وقت کا اہم چیلنج ہے، مسلم دنیا کو اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے، غریب ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی ممکن بنانا ہوگی۔
اسلام آباد میں ’مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع‘ کے عنوان پر 2 روزہ عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے فوری اور ضروری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر معاشرے میں تعلیم کا حصول ممکن ہے، تعلیم کے شعبے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنا ہوگا، غریب ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی ممکن بنانا ہوگی۔
مزید پڑھیں: ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے رہ گئے، وزیراعظم شہباز شریف
انہوں نے کہا کہ اسلام بھی خواتین سمیت معاشرے کے ہر طبقے کو علم حاصل کرنے پر زور دیتا ہے، عالمی کانفرنس کا انعقاد پاکستان کے لیے اعزاز ہے، کانفرنس میں ملالہ یوسف زئی کی شرکت باعث فخر ہے، ان کی آمد پر ہمیں بے حد خوشی ہوئی ہے، ملالہ ہمت اور عزم کی علامت ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بینظیر بھٹو پاکستان سے اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں، انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آج مریم نواز پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں، ہماری خواتین بہت بہادر اور ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں، ارفع کریم نے آئی ٹی کے شعبے میں نام کمایا۔
اسلام آباد میں ’مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع‘ کے عنوان پر 2 روزہ عالمی کانفرنس کا افتتاح ہوگیا، کانفرنس میں 47 ممالک کے وزرا اور مختلف اداروں کے نمائندے شریک ہیں، کل کانفرنس کے اختتام پر ’اسلام آباد اعلامیہ‘ پر دستخط کیے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بینظیر بھٹو تعلیم مریم نواز ملالہ یوسفزئی وزیراعظم شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بینظیر بھٹو تعلیم مریم نواز ملالہ یوسفزئی وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر استقبال
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں مینار پاکستان ترکیہ کے پرچم سے روشن، ’یہ پاکستان کا برج خلیفہ ہے‘
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ ترکیہ کے شہر انقرہ کے ہوائی اڈے پر پہنچے تو ترک وزیر دفاع نے ان کا استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر ڈپٹی گورنر انقرہ، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایا ترک بھی موجود تھے۔
ایئرپورٹ پر پاکستانی وفد کا استقبال کرنے کے لیے پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام بھی ایئرپورٹ پر پہنچے۔
وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے کے دوران ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
شہباز شریف کی ترکیہ کے دورے کے موقع پر سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کی کہانی
وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ترکیہ پہنچنے والوں میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews استقبال ترک صدر ترکیہ پہنچ گئے رجب طیب اردوان شہباز شریف وزیراعظم پاکستان