بجلی گیس تیل کی قیمتیں ناقابل برداشت ہوگئی ہیں: لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ—فائل فوٹو
جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بجلی گیس تیل کی قیمتیں ناقابل برداشت ہوگئی ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو بیچنے کے بجائے پروفیشنل بنیادوں پر بحال کیا جائے۔
جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول مذاکرات خرابیاں لائیں گے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کا اعتماد بحال ہونے سے اقتصادی ترقی ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ
پڑھیں:
کراچی، حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن کے سبب پانی کی فراہمی معطل
حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً 8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا۔ سی او او واٹر کارپوریشن اسد اللّٰہ خان کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث حب رائزنگ کی مین لائن پھٹ گئی، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث لائن پھٹنے سے پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی۔ اسد اللّٰہ خان نے کہا کہ حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً 8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ حب رائزنگ کی مین لائن کی مرمت میں 24 گھنٹے لگیں گے۔