عمران کے علاوہ کوئی اور میرا باس نہ بنے: شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
عمران کے علاوہ کوئی اور میرا باس نہ بنے: شیر افضل مروت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران کے علاوہ کوئی اور میرا باس نہ بنے۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ اورمیرے معاملیمیں میری طرف سے سیز فائرہے، مجھے شوکاز دے کر بیدخل بھی کیا گیا تھا، میراقصورکیاتھا؟ پارٹی کو میری قربانیاں نظر نہیں آتیں، اب میں نے فیصلہ کیاہے کہ میں برداشت نہیں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے کب میرا ساتھ دیا ہے؟ میں اب کسی کے عہدے سے بھی متاثر نہیں ہو گا، میں نے کسی کو تکلیف نہیں دی لیکن سب میرے پیچھے پڑتے ہیں۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مجھے پبلک اکانٹس کمیٹی کاچیئرمین نامزد کیا،وہ بھی واپس لے لیا، مجھے پارٹی کی خاطر وکالت بھی چھوڑنی پڑی، بانی پی ٹی آئی کیعلاوہ کوئی اورمیراباس بننے کی کوشش نہ کرے۔
شیرافضل مروت نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کیبعد میں کسی کو دکھوں گا بھی نہیں، بانی پی ٹی آئی کی بہن ہونے کے ناطے علیمہ بی بی کا احترام کرتا ہوں، میں جوبیان دیتا ہوں پارٹی پھر میرے ہی بیانات پر واپس آتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور، بیرسٹرگوہرکیعلاوہ کسی کو جوابدہ نہیں ہوں، میرے مقف سیجن کو تکلیف ہوتی ہے وہ اپناعلاج کروائیں، باربار کہہ چکا ہوں بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ کی آفر ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،علیمہ خان کے علاوہ 2بہنوں کو اجازت مل گئی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بہن علیمہ خان کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے آج ملاقات کا دن ہے،بانی پی ٹی آئی سے 2بہنوں اور قاسم خان کو ملاقات کی اجازت مل گئی،ڈاکٹر عظمیٰ خان اور نورین خان کو ملاقات کی اجازت دی گئی،علیمہ خان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔
مزید :