پڈعیدن: چوروں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے 2 نوجوان زخمی کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
پڈعیدن (جسارت نیوز) بھریاسٹی کے گائوں دھنی بخش کلہوڑو میں 4 چور ایک گھر سے بھینس چوری کرکے لے جارہے تھے کہ 2 نوجوانوں نے چوروں کا پیچھا کیا تو چوروں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے، جبکہ فائرنگ کی آواز سن کر گائوں والوں نے پولیس کی مدد سے چوروں کا پیچھا کیا اور ایک چور کو مسروقہ بھینس سمیت گرفتار کرلیا، جبکہ دونوں زخمی نوجوانوں زین اور صدام کلہوڑو کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا، پولیس کے مطابق گرفتار چور کی شناخت سجاول کلہوڑو کے نام سے ہوئی، جبکہ دیگر فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
پشاور:دیر لوئر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دیر لوئر کے علاقے میاں بڑنگولہ دیگان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔