اسلام آباد: آئی نائن ناکے پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موٹر سائیکل سواروں کی آئی نائن ناکے پر فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل زبیر شہید ہو گیا۔
واقعے کے فوری بعد کیپیٹل پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن شروع کردیا۔
بعد ازاں ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد میں پولیس اہلکار کو شہید کرنے والا ایک ملزم گرفتارکرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم نے فرار ہوتے ہوئے ملزم کو پیچھا کرکے گرفتار کیا، ملزم اپنا نام سجاد علی،سکھر کا رہائشی بتاتاہے۔
ذرائع پولیس نے کہا کہ گرفتار ملزم کسی تنظیم سے ہے یا کوئی اور وجہ، تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آئی نائن میں ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے شہید جوان زبیر شاہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس۔ ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم جاری کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے، شہید زبیر شاہ کے خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے، شہید کے خاندان کی مکمل دیکھ بھال کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
کراچی: ملیر کورٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
فائل فوٹوکراچی میں نیشنل ہائی وے ملیر کورٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی تو اسے ملیر سٹی سے گرفتار کرلیا گیا۔
حادثے کے بعد ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق موٹر سائیکل سوار کی لاش کو اسپتال منتقل کیا۔