Al Qamar Online:
2025-09-18@16:14:51 GMT

ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈکا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈکا اعلان

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق اسکواڈ میں جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والی 15رکنی ٹیسٹ ٹیم میں سات تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسپن شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے آف اسپنر ساجد خان اور لیگ اسپنر ابرار احمد کو طلب کیا گیا ہے ، انجری کا شکار صائم ایوب اور آئوٹ آف فارم عبداللہ شفیق کی جگہ امام الحق اور محمد ہریرہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ، عامر جمال، محمد عباس، میر حمزہ اور نسیم شاہ کو آرام کی غرض سے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ۔ فاسٹ بولر محمد علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ، کاشف علی کو پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ دورہ جنوبی افریقہ میں انجرڈ ہونے والے وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ کی جگہ پاکستان انڈر 19 کے سابق کپتان اور شاہینز کے کپتان روحیل نذیر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان) ، سعود شکیل (نائب کپتان) ، ابرار احمد ، بابر اعظم ، امام الحق ، کامران غلام ، کاشف علی ، خرم شہزاد ، محمد علی ، محمد ہریرہ ، محمد رضوان (وکٹ کیپر/ بیٹر ) ، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر/ بیٹر )، ساجد خان اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا ۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل اسکواڈ میں گیا ہے

پڑھیں:

کرکٹ انصاف اور احترام کا گیم ہے، شاہد آفریدی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے اسپرٹ آف دی گیم کی دھجیاں اڑانے پر پاکستانی ردعمل پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعریف کی ہے۔شاہد آفریدی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ انصاف، احترام اوراسپرٹ آف دی گیم پر قائم ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ میں چیئرمین پی سی بی کو سراہتا ہوں جنہوں نے کھیل کی عزت بچانے اور آئی سی سی سے غیر جانبداری کا مطالبہ کرنے کے لئے درست موقف اپنایا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کو شفاف طریقے سے حل کرنا ضروری ہے تاکہ کرکٹ کی ساکھ برقرار رہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی شہریت کا حصول مزید مشکل: ٹیسٹ سخت کر دیا گیا، کیا تبدیل ہوا؟
  • پاکستان امت مسلمہ کی واحد امید ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
  • کرکٹ انصاف اور احترام کا گیم ہے، شاہد آفریدی
  • کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
  • ’انسانوں نے مجھے مارا‘: چین کا ہیومنائیڈ روبوٹ حیران کن ’فائٹ ٹیسٹ‘ میں بھی ڈٹا رہا
  • ریفری اینڈی پائی کرافٹ پاکستان کے خلاف بھارت کا ہتھیار، سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سب راز کھول دیئے
  • 200 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان
  • کیا آئی سی سی غزہ پر کسی کپتان کا بیان برداشت کرپائے گا؟ بھارتی صحافی پہلگام کے ذکر پر برس پڑے
  • پہلگام کی طرح کیا غزہ پر کسی کپتان کا بیان آئی سی سی پرداشت کرپائے گی؟
  •  شہری اپنے حصے کی ذمہ داری پوری کریں گے  تو شہر صاف رہے گا‘ا ایم ڈی سالڈ ویسٹ