لاہور:

پنجاب پولیس اور انٹرپول نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک مفرور اقدام قتل میں ملوث اشتہاری مجرم کو جنوبی افریقا سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم ایک شہری کو قتل کی غرض سے شدید زخمی کرکے جنوبی افریقا فرار ہوگیا تھا۔ اشتہاری اسلان اشرف اقدام قتل کے مقدمے میں 3 سال سے تھانہ وانڈو گجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا۔

پنجاب پولیس نے انٹرپول سے اشتہاری کے ریڈ نوٹس جاری کروائے، جنوبی افریقا پولیس کے ساتھ کلوز کوآرڈینیشن سے اشتہاری کو گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔

رواں سال کے پہلے 11 دن میں دوسرے اشتہاری کو بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال سنگین جرائم میں مطلوب بیرون ملک مفرور 104 اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا تھا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کارروائی پر آر پی او گجرانوالہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

آئی جی پنجاب نے ہدایات کی کہ قانونی کارروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے، ایف آئی اے اور انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک مفرور مزید خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جنوبی افریقا بیرون ملک

پڑھیں:

یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم مصر سے گرفتار

عمران عرف ٹونی انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ اور 2023ء میں پیش آنے والے یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشتی حادثات میں ملوث اور ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر عمران ٹونی کو مصر سے گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گجرانوالہ زون نے کشتی حادثات میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر عمران عرف ٹونی کو انٹرپول کی معاونت سے مصر سے گرفتار کر لیا۔ عمران عرف ٹونی انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ اور 2023ء میں پیش آنے والے یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم ہے، ملزم کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد مصر سے ایف آئی اے گجرانوالہ زون منتقل کر دیا گیا۔ ایف آئی اے گجرانوالہ زون کی درخواست پر انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم سال 2012ء سے لیبیا سے آپریٹ کر رہا تھا جو غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم سیف ہاؤسز کے نیٹ ورک کے ذریعے انسانی اسمگلنگ کی سہولت کاری کرتا تھا۔ ملزم شہریوں کو سمندر کے راستے لیبیا سے یورپ بھجوانے میں ملوث ہے۔ ملزم نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے ہتھیائے جس کے خلاف غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے نیٹ ورک میں شامل دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شیرخوار بچے کی بیرون ملک اسمگلنگ، مرکزی ملزمہ اور دو لیڈی ڈاکٹرز سمیت 5 گرفتار
  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط، جنوبی افریقا 138 رنز پر ڈھیر
  • 9 ماہ کے بچے کو بیرون ملک اسمگل کرنے کا الزام، مرکزی ملزمہ اور دو لیڈی ڈاکٹرز گرفتار
  • گلگت ہسپتال میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ، فائرنگ سے خاتون جاں بحق
  • تھانہ کوہسار پولیس کی بڑی کارروائی: تجارتی مراکز میں چوریوں میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، منشیات اور ماوا فروشی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
  • جنوبی افریقا میں شدید برفباری، سیلاب : حادثات میں 49 افراد ہلاک
  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل؛ جنوبی افریقا کا آسٹریلیا کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
  • یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم مصر سے گرفتار
  • مراکش کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری اسمگلر قاہرہ سے پکڑا گیا