کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وفاقی وزیر اور سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ190ملین پاونڈ کیس میں عمران خان سزا سے نہیں بچ سکتے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما عمران خان کےخلاف سازشوں میں ملوث ہیں اور خود بانی کوجیل میں رکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پراپیگنڈا کیا گیا عمران خان سے بیک ڈور مذاکرات ہو رہے ہیں، کہا گیا بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ مذاکرات کو لیڈ کر رہی ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 190ملین پاونڈ سے متعلق بانی کوکہا تھا یہ نہ کریں، بانی پی ٹی آئی نے دستخط کئے تھے، کس نے یہ کروایا تواب کوئی نہیں مانے گا، ساڑھے چارسال پہلے جرم آپ نے کیا اس وقت بھی عمران خان کوروکا تھا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے غنڈہ گردی اوردھرنے کرکے دیکھ لئے، کوئی فائدہ نہیں ہوا، بانی پی ٹی آئی سے بارہا کہا کہ حواری آپ کونہ صرف قید میں رکھنا بلکہ مروانا چاہتے ہیں،بیرون ممالک کے دباوکا جوپراپیگنڈا کیا جارہا تھا وہ تھم گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو190ملین پاونڈ کیس میں سزا ضرورہوگی، 190ملین پاونڈ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، پی ٹی آئی کو20جنوری کومایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، یہ واضح ہے کہ نہ بیرونی دباو ہے اور نہ بیک ڈورمذاکرات ہو رہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالاتر ہونا نہیں ہے، مذاکرات کا سب سے بڑا حامی ہوں، جمہوریت کا حسن ہی بات چیت ہے، مذاکرات میں بے ایمانی نہیں ہونی چاہئے، پی ٹی آئی والے مذاکرات کے مزے لے رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کوکوئی ایگزیکٹوآرڈرنہیں ملے گا۔
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کرکے فارم47 والی حکومت کو قانونی جوازدے دیا ہے، پی ٹی آئی در در پر کشکول لے کربھیک مانگ رہی ہے، آرمی چیف کی بدولت پاکستان کوکامیابی حاصل ہونے جا رہی ہے، پاکستان کےلئے آئندہ چند دنوں میں بہت بہتری آنےوالی ہے۔

پی ٹی آئی والے راتوں کو معافی مانگتے ، صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں: حنیف عباسی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کے نامزد اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی تقرری مشکلات کا شکار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے بانی کے نامزد قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود اچکزئی کی تقرری مزید مشکلات کا شکار ہو گئی۔

آزاد ارکان کی طرف سے تقرری کے لئے عرضداشت کی وصولی کا اعلامیہ اسپیکر چیمبر سے تاحال جاری نہیں ہوا جو گزشتہ ماہ دائر کی گئی تھی۔درخواست ابھی اسپیکر سردار ایاز صادق کے روبرو پیش نہیں ہوئی جو اہم غیر ملکی دورے پر تھے۔

تحریک انصاف کے بانی کے نامزد قومی اسمبلی کے لئے قائد حزب اختلاف پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی کا تقرر مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔

گزشتہ ماہ قومی اسمبلی کے ستر سے زیادہ آزاد ارکان کے مبینہ دستخطوں سے ایک عرضداشت اسپیکر سیکریٹریٹ میں دائر کی گئی تھی جس کے بارے میں تاحال کوئی اعلامیہ اسپیکر چیمبر سے جاری نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف کی نشست پر تقرری سے پہلے اسپیکر ایوان میں اس منصب کے خالی ہونے کا اعلان کرینگے جس کے بعد ارکان سے نامزدگی کے لئے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔

جن ارکان کی طرف سے عرضداشت پر دستخط کئے گئے ہیں ان کی حیثیت آزاد رکن کی ہے وہ قبل ازیں خو د کو سنی اتحاد کونسل سے وابستہ ظاہر کرتے رہے ہیں جس کے اپنے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو دس سال کی سزائے بامشقت سنائی جاچکی ہے اور انہیں نا اہل قرار دیا جاچکا ہے اب خو د بھی قومی اسمبلی کے رکن نہیں رہے۔

قائد حزب اختلاف کے تقرر سے پہلے اسپیکر موصولہ درخواست پر ثبت ارکان کے دستخطوں کی انفرادی طور پر تصدیق کرینگے اگر کسی ایک رکن کے دستخط سیکریٹری میں پیش کردہ دستخطوں سےمختلف ہوئے اور ان کی تصدیق نہ ہوسکی تو پوری درخواست کو مسترد کردیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • زرداری سیاسی شطرنج کے بڑے کھلاڑی ہیں،27ویں ترمیم باآسانی منظور ہو جائے گی، فیصل واوڈا
  • پی ٹی آئی اور عمران خان ایک قدم پیچھے ہٹیں، حکومت بھی مذاکرات کیلئے راستہ بنائے: فواد چوہدری
  • آصف زرداری شطرنج کے بڑے کھلاڑی،27ویں ترمیم باآسانی پاس ہوجائیگی، فیصل وائوڈا
  • آصف زرداری شطرنج کے بڑے کھلاڑی ہیں،27ویں ترمیم آسانی سے پاس ہوجائے گی، فیصل وائوڈا
  • 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کے کون سے اختیارات وفاق کو مل سکتے ہیں؟ فیصل واؤڈا نے بتا دیا
  • عمران خان کی ہٹ دھرمی، اسٹیبلشمنٹ کا عدم اعتماد، پی ٹی آئی کا راستہ بند
  • سیاسی درجہ حرارت میں تخفیف کی کوشش؟
  • آج والدین اپنے بچوں کو مار نہیں سکتے: عدنان صدیقی
  • بانی پی ٹی آئی کے نامزد اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی تقرری مشکلات کا شکار
  • عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل