چلتی موٹرسائیکل پررومانس کرنا جوڑے کو مہنگا پڑگیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں چلتی موٹر سائیکل پر رومانس کرنا جوڑے کو مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کانپور پولیس نے ویڈیو کی جانچ شروع کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور پولیس نے ایک مرد اور اس کی خاتون ساتھی کے خلاف چلتی بائک پر رومانس کرنے پر تحقیقات کا آغاز کیا جب کہ جوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو اپنی خاتون ساتھی کو گود میں بیٹھا کر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا، وہ بغیر ہیلمٹ کے اپنی موٹر سائیکل چلاتا ہے، خاتون فیول ٹینک پر بیٹھتی ہے اور منہ مرد کی طرف ہوتا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ کانپور کے گنگا بیراج علاقے کے قریب پیش آیا، پولیس کی جانب سے ویڈیو کی تاریخ اور وقت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ویڈیو کال کرنے والے ایک ایکس صارف کو جواب دیتے ہوئے کانپور پولیس نے کہا کہ معاملے کا نوٹس لے لیا گیا اور متعلقہ حکام کو مطلع کردیا گیا ہے۔”ذرائع کے مطابق یہ ویڈیو میں نظر آنا والا شخص کانپور میں رہتا ہے اور اس پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ماضی میں کم از کم 10 بار جرمانہ ہو چکا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ سال جون میں بھی اسی طرح کے ایک واقعے میں ایک اور شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جب کہ اس نے چلتی موٹر سائیکل پر کھڑے ہو کر فلم ‘ٹائی ٹینک’ کے مشہور منظر کی نقل کرنے کی کوشش کی تھی۔اس سے پہلے کانپور پولیس نے ایک اور شخص کو کانپور میں پولیس افسران کے سامنے اپنی بائک پر خطرناک وہیل اسٹنٹ کرنے پر 5000 ہزار روپے جرمانہ کیا تھا۔
مزیدپڑھیں:خاتون سکول پرنسپل کی ایک ہی دن میں 10 طالبات کیساتھ انتہائی شرمناک حرکت
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کانپور پولیس نے موٹر سائیکل
پڑھیں:
کینیڈین خاتون نے پرانی طرز کی سائیکل پر رفتار کے 2 ریکارڈ توڑ دیے
آسٹریلیا کے ایک ٹریک پر کینیڈا کی ایک خاتون نے بڑی پہیوں والی پرانی طرز کی سائیکل (پینی فارتھنگ) چلاتے ہوئے دو عالمی ریکارڈ قائم کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں:ساون، چائے اور موسیقی: بارش میں بھیگتے بل بورڈ کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز کیوں ملا؟
لیزان ولموٹ نے تسمانیہ کے شہر برنی میں وکٹورین دور کی اپنی سائیکل پر سوار ہو کر ’پینی فارتھنگ پر سب سے زیادہ رفتار (خواتین)‘ اور ’ایک کلومیٹر کا فاصلہ سب سے کم وقت میں طے کرنے والی خاتون‘ کے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیے۔
انہوں نے ایک کلومیٹر (تقریباً 0.62 میل) کا فاصلہ 52.75 سیکنڈ میں طے کیا، اور ان کی سب سے زیادہ رفتار 25.92 میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
اس سے پہلے ولموٹ ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ رکھتی تھیں، مگر وہ ریکارڈ بعد میں برطانیہ کی میلیسا ایسڈل نے توڑ دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلیا پینی فارتھنگ تسمانیہ ولموٹ