City 42:
2025-04-25@05:08:30 GMT

شمالی وزیرستان میں آپریشن، 9 خوارج جہنم واصل، 4 گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

سٹی 42 : شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 9 خوارج ہلاک کردیے ۔ 

سکیورٹی فورسز کی جانب سے دوسالی کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فائرنگ سے 6 خوارج ہلاک ہوگئے ، جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اس کے علاوہ ایشام کے علاقے میں ہونے والے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز  اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 3 خوارج ہلاک ہوگئے، جبکہ دو زخمی ہوئے۔ 

اقدام قتل میں ملوث اشتہاری مجرم بیرون ملک سے گرفتار

ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ، ہلاک خوارج سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔ 

سورس :  آئی ایس پی آر 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 افراد ہلاک

مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے بیسرن میڈوس میں تفریح کے لیے آئے سیاحوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ابتدائی طور پر پانچ افراد جاں بحق جبکہ 20 شدید زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد ناقص انتظامات کی وجہ سے موقع پر ہلاک سیاحوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی۔

وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حالیہ سالوں میں ہونے والا بہت بڑا حملہ ہے جس میں سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قبل ازیں سیاحوں کی آمد کے پیش ںظر علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور اضافی نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان رینجرز نے سرحدی علاقے سے بھارتی سیکورٹی اہلکار کو گرفتار کر لیا
  • بھارت اور پاکستان کے مابین تقسیم اور جنگ کی تاریخ
  • روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک، 63 زخمی
  • بھارتی فورسز نے 15سو سے زائد کشمیری نوجوانوں گرفتار کر لیے
  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز 15سو سے زائد کشمیری نوجوانوں گرفتار کر لیے
  • بھارتی ریاست گجرات میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
  • مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 افراد ہلاک
  • جامشورو میں مسافروں سے بھرا ٹرک الٹنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہو گئی
  • سکیورٹی فورسز سی ٹی ڈی کی کارروائیاں ‘ پنجاب 10‘ خیبرپی کے میں 6خوارج ہلاک 
  • جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیم پرحملہ‘ کانسٹیبل شہید ‘ دہشتگرد ہلاک