Express News:
2025-07-26@01:14:27 GMT

ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان کالی آندھی کا رخ موڑنے کے لیے بے چین

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

پشاور:

ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان اپنی گھومتی گیندوں سے کالی آندھی کا رخ موڑنے کے لیے بے چین ہیں۔

پشاور میں کرکٹ اکیڈمی کے دورہ کے موقع پر ساجد خان نے کہا کہ 17جنوری سے ملتان میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی طرح ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو بھی اپنی گھومتی گیندوں سے تنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔

ساجد خان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پرامید ہوں، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ہونے پر خوش ہوں، ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ پاکستان ٹیم میں شامل ہو جائے، میری  بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ میری پرفارمنس پاکستان کی فتح کے لئے ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی کرکٹ کا آغاز اس اکیڈمی سے کیا اور پھر اس کے بعد انڈر 16، انڈر19 اور انڈر 23 کے علاوہ گریڈ ون اینڈ گریڈ ٹو کرکٹ کھیلی اور اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ نے مجھے پاکستان ٹیم تک پہنچایا۔ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہورہی ہے اور ایک پاکستانی کی حیثیت سے دلی خواہش ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان جیتے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

سابق انگلش کرکٹر کی موت کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز

کراچی:

انگلینڈ کے سابق کرکٹر گراہم تھارپ کی خودکشی کے حوالے سے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

گراہم تھارپ گزشتہ برس ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہوگئے تھے بعد میں انکی فیملی نے انکشاف کیا تھا کہ تھارپ نے خودکشی کی ہے۔

ان کی موت کے حوالے سے شروع ہونے والی تحقیقات میں اہلیہ امینڈا نے انکشاف کیا کہ تھارپ نے اس سے قبل 20 اپریل 2022 کو بھی اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی جس کے بعد وہ کئی دن بے ہوش اور کئی ہفتے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل رہے۔

گراہم تھارپ نے 1993 سے 2005 کے دوران 100 ٹیسٹ اور 82 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔

گراہم تھارپ والد جیف نے بتایا کہ 2010 کے دورہ آسٹریلیا میں تھارپ انگلش ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ تھے، سیریز کے بعد کپتان جو روٹ، جیمز اینڈرسن اور آسٹریلوی پلیئرز ناتھن لائن، ٹریوس ہیڈ اور الیکس کیری ایک نائٹ کلب میں شراب نوشی کررہے تھے، وہاں پر پولیس پہنچی اور پوچھ گچھ کی، اس موقع پر تھارپ نے ویڈیو بنائی جوبعد میں لیک ہوگئی جس کی انھیں کافی شرمندگی تھی۔

والد کے مطابق گراہم تھارپ نے اس پر معافی بھی مانگی مگر وہ کافی نادم تھے، اس واقعے پر انگلش بورڈ نے انہیں ملازمت سے بھی برخواست کردیا تھا، جس کے بعد وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئے، ان کا علاج بھی کروایا گیا مگر وہ عام لوگوں کے سامنے آنے کو تیار نہیں تھے۔

تھارپ کی اہلیہ امینڈا نے بتایا کہ انہوں نے مجھ سے ایک بار کہا تھا کہ میں زندگی ختم کرنے میں ان کی مدد کروں۔

تحقیقات کا سلسلہ جاری رہے گا انگلینڈ اور بھارت میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز تھارپ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، اس موقع پر ان کی اہلیہ اور بیٹیاں کیٹی اور ایمی بھی موجود تھیں جنہوں نے دماغی صحت کی چیریٹی کیلیے امداد جمع کی۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 31 رنز سے شکست دے دی
  • صرف 8 گیندیں اور کیلس و ڈریویڈ کا ریکارڈ بریک، انگلش بیٹر جو روٹ تیسرے بڑے اسکورر بن گئے
  • شاہین آفریدی کی انگلینڈ میں چیمپئنز ٹیم کیساتھ بھرپور پریکٹس
  • کیا کرکٹر اعظم خان نے اپنا وزن کم کرلیا؟ شاداب خان نے پول کھول دیا
  • سابق انگلش کرکٹر کی موت کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز
  • اے بی ڈی ویلیئرز ریٹائرمنٹ کے بعد بھی باز نہیں آئے، 41 گیندوں پر سینچری بنالی
  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 2026 کا شیڈول جاری
  • ٹیسٹ سیریز؛ انگلینڈ اگلے سال پاکستان کی میزبانی کرے گا
  • قومی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق کا انگلش کاؤنٹی یارکشائر سے باقاعدہ معاہدہ
  • فضل الرحمن کے ایم ایم اے کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے رابطے، ساجد نقوی کی ملاقات