بددعا کا اثر؟ زیادتی کا نشانہ بنی خاتون کی لاس اینجلس آتشزدگی سے متعلق سابقہ پیشگوئی وائرل
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
کیا امریکا کی حالیہ آگ کسی بددعا کا اثر ہے؟ امریکی موسیقار کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاس اینجلس آتشزدگی سے متعلق پیشگوئی وائرل ہوگئی، جنسی اسمگلنگ سے بچنے والی ایلی کارٹر نے 4 برس قبل نومبر2020 میں توجہ حاصل کی تھی، اس نے حال ہی میں ویڈیوز جاری کیں جن میں اس کے ساتھ بدسلوکی کی تفصیلات تھیں۔ ایلی کا دعویٰ ہے کہ شیطانی رسم کے تحت اس کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔
گذشتہ برس اکتوبر 2024 میں ایلی کارٹر کی ویڈیو فیس بک پر شیئر کی گئی، جہاں اس نے ایک اور آنے والی گرفتاری کا اشارہ دیتے ہوئے مزید انکشافات کا وعدہ کیا تھا۔ ڈیڈی کی اپنی گرفتاری کے تقریباً ایک ماہ بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ ویڈیو میں اس نے معنی خیز انداز میں خبردار کیا کہ “ آپ آگ پر نظر رکھیں، دھماکے آگ لگاتے ہیں اور دھماکے ہی حادثاتی آگ لگاتے ہیں۔“
کارٹرنے وضاحت کی کہ لوگ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ سے لاعلم ہوں گے لیکن جب وہ ملوث کنکشن کو سمجھیں گے تو آخر کار انہیں اسمگلنگ سے جوڑ دیں گے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ ایک بار جب لوگوں کو ان تعلقات کا احساس ہو جائے گا تو وہ جان جائیں گے کہ آگ حادثاتی نہیں تھی۔
ایلی کارٹر نے دسمبر 2024 میں اسٹو پیٹرز سے بھی بات کی، جہاں انہوں نے اسکولوں، تفریحی پارکوں اور قبرستانوں جیسے مختلف مقامات کے نیچے زیر زمین سرنگوں کے ذریعے اسمگل کیے جانے کی وضاحت کی تھی۔
ویڈیو کو دوسرے صارفین نے شیئر کیا، جس میں ’ایکس‘ پر موجود ایک ہینڈل بھی شامل ہے، جس نے لکھا کہ ”شاید ان آگ کا بہت گہرامقصد ہے، ایلی کارٹر جسے دی گیٹی کے تحت انتہائی مشہور لوگوں نے اسمگل کیا تھا، ہمیں محتاط رہنے کو کہا۔“
مذکورہ ویڈیو نے 2 ملین سے زیادہ آرا اور 4 ہزار سے زائد پوسٹس حاصل کیں، جس سے صارفین کے درمیان قیاس آرائیاں شروع ہوئیں جنہوں نے پیشگوئی کردہ آگ کو لاس اینجلس کے حالیہ تباہ کن جنگل کی آگ سے جوڑا ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ”یقیناً کچھ غلط ہو رہا ہے،“ جبکہ دوسرے نے کہا کہ ”میں صرف سوچ رہا تھا، اس آگ کے بارے میں کچھ تو عجیب ہے۔“
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسپیڈو میٹر سے گاڑیوں کے بجائے نوجوان اپنی رفتار چیک کرنے لگے، ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے سڑک پر گاڑیوں کی رفتار چیک کرنے کے لیے اسپیڈو میٹر لگائے گئے ہیں جہاں گاڑیاں تو نظر نہیں آ رہیں تاہم چند افراد دوڑنے کا مقابلہ کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کی بھاگنے کی رفتار چیک کر رہے ہیں کہ کون زیادہ تیز دوڑتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ پاکستانیوں کے کام چیک کریں، پھر کہتے ہیں تبدیلی کیوں نہیں آتی۔
کم چیک کرو پاکستانیاں دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیر کہندے نیں تبدیلی کیوں نئیں آئی
???????????????????????????????????? pic.twitter.com/doNLMLQywU
— ???????????????????????? ???????????????????????? (@Shahidd_Bashir) April 22, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ یہ کام تو غیر ملکی بھی کرتے ہیں اور میں نے انہیں یہ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ کام تو گورے بھی کرتے ہیں ، میں نے خود دیکھا ہے۔
— Its Green (@itsgreeninside) April 23, 2025
ذیشان اقبال خان لکھتے ہیں کہ اب اس تھکی ہوئی زندگی میں انسان خود کو خوش بھی نہ کرے۔
اب اسی تھکی ہوئی زندگی میں انسان خود کو خوش بھی نہ کرے????
— Zeeshan Iqbal Khan (@Zeekhan00) April 23, 2025
الطاف احمد نے ویڈیو دیکھ کر دیگر صارفین سے سوال کیا کہ کس کس نے اس طریقے سے اپنی اسپیڈ چیک کی ہے۔
کس کس نے اپنی سپیڈ چیک کی ہے https://t.co/IcF85XQG5l
— ALTAF Ahmed (@672Altaf) April 22, 2025
مرتضیٰ نامی صارف نے لکھا کہ وہ بھی اپنی اسپیڈ ایسے ہی چیک کرنا چاہتے ہیں جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ہم زندہ قوم ہیں‘۔
I want to do this too https://t.co/vBb7nquLY2
— Murtza (@murtzafraz) April 23, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیڈو میٹر پاکستان وائرل ویڈیو