بانی پی ٹی آئی کی سزا مذاکرات پراثراندازنہیں ہو گی، شیرافضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
پشاور: رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کی سزا مذاکرات پراثراندازنہیں ہو گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کومذاکراتی کمیٹی میں شامل ہونا چاہیے تھا، بانی پی ٹی آئی نے اپنے موقف پرلچک دکھائی ہے، عمران خان مذاکرات سے پرامید ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شیرافضل مروت جب بانی پی ٹی آئی نے سنگجانی بیٹھنے کا کہا تو قیادت کو اعلان کرنا چاہیے تھا، آٹھ فروری الیکشن کے معاملے پر ہمارے پاس ٹربیونل کا آپشن موجود ہے، مطالبات تحریری شکل میں دینے کی اجازت مانگنے پر عمران خان نےحیرت کا اظہار کیا کہ اس معاملے پر میرے پاس آنے کی کیا ضرورت تھی؟
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو بیان دینے سے نہیں روکا جاسکتا، بیان دینا عمران خان کی عادت ہے، پیپلزپارٹی نے آفر دی کہ آپ کا مینڈیٹ عدالت پر چھوڑ دیتے ہیں، حکومت کے پاس ایگزیکٹو آرڈرجاری کرنے کا اختیار نہیں۔
شیرافضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سزا مذاکرات پراثراندازنہیں ہو گی، پاکستان کوسیاسی جماعتوں نےچلانا ہے،عمران خان اورعلیمہ خان نےہاؤس اریسٹ کی آفر کا اقرار کیا، بیرسٹرگوہر اور محسن نقوی نے آفر کی تردید کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوئی تھی انہیں عدالت نے ریلیف دیا تھا، نومئی کے بعد میں نے بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دیا، مفروضوں پر لیڈرشپ پر کمپرؤمائزڈ کا الزام لگایا جارہا ہے، اسی لیڈرشپ نے نامساعد حالات میں پارٹی کو زندہ رکھا، کمپرؤمائزڈ کی باتیں صرف پروپیگنڈا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
عمران خان مذاکرات کے لیے تیار، لیکن بات ’بڑوں‘ سے ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن بات چیت صرف بڑوں سے ہوگی، جن کے پاس اختیارات ہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان بارہا کہہ چکے ہیں کہ میں طاقتوروں سے مذاکرات کے لیے تیار ہوں، یہ ہم سیاسی لوگوں کو عمران خان سے ملاقات کرنے دیں گے تو ہی کوئی راستہ نکلے گا۔
“بات بڑوں سے ہوگی”
عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن بات اُن سے ہوگی جن کے پاس اختیار ہے: علی امین گنڈاپور pic.twitter.com/OxjKMeBhFm
— WE News (@WENewsPk) September 16, 2025
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ میں جب وزیر اعلیٰ بنا تو آتے ہی کہا تھا کہ ہمیں افغانستان کی قیادت کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہییں، تو انہوں نے کہاکہ یہ آپ کا کام نہیں، میں نے کہا ٹھیک ہے تم خود کرلو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اختیارات اڈیالہ جیل اسٹیبلشمنٹ حکومت سیاستدان عمران خان مذاکرات وی نیوز