وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اٹھارویں ایشیائی مالیاتی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہو گئے ہیں۔اپنے دورے کے دوران وہ ایشیا کے بڑے مالیاتی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔وہ چینی اور غیر ملکی حکام، مالیاتی شعبے کے ماہرین، پیشہ ور افراد، سرمایہ کاروں اور اعلیٰ کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر چائنا انٹرنیشنل کیپٹل کارپوریشن لمیٹڈ، چائنا نیو انرجی اسکائی ریل لمیٹڈ اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔محمد اورنگزیب بلومبرگ، نکی ایشیا اور میڈیا کے دیگر نمائندوں کو انٹرویو بھی دیں گے۔ایشیائی مالیاتی فورم ایشیائی نقطہ نظر سے عالمی معیشت کو متاثر کرنے والے اہم مسائل پر بصیرت اور حل کا اشتراک کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔

اشتہار

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عرب اسلامک وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت، نائب وزیراعظم کل استبول روانہ ہوں گے
  • غزہ کی جنگ بندی اور انسانی بحران پر استنبول میں اعلیٰ سطح اجلاس، مسلم وزرائے خارجہ کی شرکت متوقع
  • سعودی خواتین کے تخلیقی جوہر اجاگر کرنے کے لیے فورم آف کریئٹیو ویمن 2025 کا آغاز
  • مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
  • سعودی عرب کا عالمی اعزاز: 2031 سے ’انٹوسائی ‘کی صدارت سنبھالے گا
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار پیر کو ترکیہ روانہ ہوں گے
  • پاک افغان تعلقات کے حوالے سے نیا فورم دستیاب ہوگا،وزیر اطلاعات
  • ایشین یوتھ گیمز سے واپسی پر پاکستان ریسلنگ ٹیم کا شاندار استقبال
  • وزیر خزانہ کی ڈچ سفیر سے ملاقات: پاکستان، نیدر لینڈز کا تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ‘ تعلیم پر 500 ارب روپے بھی خرچ کرنا پڑے تو کریں گے’، وزیر اعظم نے لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح کر دیا