Jasarat News:
2025-04-25@11:25:28 GMT

کنری،پائپ کے نیچے دبنے سے مزدور جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

کنری(جسارت نیوز) نبی سر تھر میں بلاک ون میں زیر تعمیر ڈیم پر تھر کول کو پانی پہچانے کے حوالے سے بچھائے جانے والی پائپ لائن پر کام کے دوران پائپ کے نیچے دب کر کراچی کا رہائشی 44 سالہ منصور احمد شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مزدور کا چھٹی کرنا جرم؛ مِل مالک کی ساتھیوں سے وحشیانہ تشدد کروانے کی  ویڈیو سامنے آگئی

لاہور:

مزدور کا کام سے چھٹی کرنا جرم بن گیا، مِل مالک نے اپنے ساتھیوں سے نوجوان پر وحشیانہ تشدد کروایا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔

نجی اسٹیل مل میں مزدور پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مناواں کے علاقے میں  چھٹی کرنے پر نوجوان کو ملزمان قابو کیے ہوئے ہیں اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ نے بتایا کہ آفتاب نے اسٹیل مل سے چھٹی کر کے دوسری مل میں مزدوری کی، جس پر مِل مالک عمر نے ساتھیوں سمیت نوجوان پر تشدد کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ مزدور آفتاب  نے خود پر ہونے والے تشدد کی درخواست واپس لے لی  ہے۔ آفتاب لوہا فیکٹری میں کام کرتا تھا، جس نے فیکٹری سے ایک لاکھ 95 ہزار ایڈوانس لے کر نوکری چھوڑ دی ۔

آفتاب اپنے ساتھیوں کو کسی اور جگہ کام پر لگوانے کے لینے فیکٹری آیا ، جہاں فیکٹری مالک عمر نے مبینہ طورپر آفتاب کو فیکٹری میں تشدد کا نشانہ بنوایا، جس کے بعد  آفتاب کی تھانہ مناواں  میں درخواست پر پولیس مل مالک عمر کو تھانے لے آئی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ مزدور آفتاب نے مبینہ طور پر فیکٹری مالک سے مزید رقم لے کر درخواست واپس لے لی۔ مزدور نے تحریری طور پر پولیس کو کارروائی نہ کرنے کے بارے میں بھی آگاہ کردیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • حج ایک مقدس فریضہ ہے جسکے لئے بلاوا بھی اللہ تعالی کی طرف سے آتا ہے،چیئرمین سی ڈی اے
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، انڈیکس ایک لاکھ ، 15 ہزار سے نیچے آ گیا
  • مزدور کا چھٹی کرنا جرم؛ مِل مالک کی ساتھیوں سے وحشیانہ تشدد کروانے کی  ویڈیو سامنے آگئی
  • 25 اپریل کو آسمان پرمسکراتا چہرہ نمودارہوگا