گوادر (نمائندہ جسارت) گوادر، الیکشن کمیٹی نے پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئے عزم کے ساتھ تمام دوستوں کو ساتھ لیکر پریس کلب کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے کام کروں گا۔ نومنتخب صدر اسماعیل عمر کا اظہار خیال۔ الیکشن کمیٹی نے گوادر پریس کلب کی نو منتخب عہدیداران کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ایم بی سالک نے گوادر پریس کلب میں نومنتخب کابینہ کے صدر اسماعیل عمر ، نائب صدر بشیر احمد ، جنرل سیکرٹری سہیل محمود ، جوائنٹ سیکرٹری جاوید احمد اور خازن شئے حق بلوچ کو نوٹیفکیشن حوالے کرکے پریس کلب کی ذمہ داریاں ان کے حوالے کردیں۔ اس موقع پر الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ایم بی سالک نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب کابینہ گوادر پریس کلب کو فعال و متحرک بنانے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود سمیت علاقے میں تعمیری و مثبت صحافت کے فروغ کے لیے کام کرے گی۔اس موقع پر پریس کلب کی صدارت کا چارج لیکر اسماعیل عمر نے الیکشن کمیٹی کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے جمہوری انداز میں پریس کلب کے الیکشن کامیابی سے مکمل کیے انھوں نے پریس کلب کی فعالیت اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے عزم کا بھی اظہار کرتے ہوئے پریس کلب کی فعالیت کے لیے تمام دوستوں کو آن بورڈ لینے کا بھی اعادہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پریس کلب کی

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری،شفیع اللہ جان معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر

خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری،شفیع اللہ جان معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز

پشاور(آئی پی ایس ) وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبائی کابینہ ممبران کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا۔اعلامیہ کے مطابق مینا خان آفریدی صوبائی وزیر بلدیات، الیکشن و دیہی ترقی، ارشد ایوب خان وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم ہوں گے۔

فضل شکور خان: وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ڈاکٹر امجد علی وزیر ہاسنگ، آفتاب عالم وزیر قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق کے فرائض نبھائیں گے۔اعلامیہ کے مطابق سید فخر جہان وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول، ریاض خان وزیر آبپاشی، خلیق الرحمان وزیر صحت، عاقب اللہ خان وزیر ریلیف، بحالی اور آبادکاری ہوں گے۔فیصل خان ترکئی وزیر محنت (لیبر)، مزمل اسلم: مشیر خزانہ، تاج محمد ترند مشیر کھیل و امورِ نوجوانان، شفیع اللہ جان معاون خصوصی برائے اطلاعات کے فرائض سر انجام دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجب کوئی پیچھے سے دھمکی دے تو مذاکرات پر برا اثر پڑتا ہے: طالبان حکومت کے ترجمان جب کوئی پیچھے سے دھمکی دے تو مذاکرات پر برا اثر پڑتا ہے: طالبان حکومت کے ترجمان شاہ محمود سے سابق پی ٹی آئی رہنماں کی ملاقات، ریلیز عمران تحریک چلانے پر اتفاق،فواد چوہدری کی تصدیق استنبول مذاکرات بارے حقائق کو ترجمان افغان طالبان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا: پاکستان افغان مہاجرین کی وطن واپسی: صرف ایک دن میں 10 ہزار افراد افغانستان روانہ شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی کا سابق کرکٹر محمد وسیم سے متعلق اہم اعلان!
  • پنجاب: کرکٹ سیریز کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت
  • کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس؛سہ ملکی کرکٹ سیریز اور باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات کی سیکورٹی انتظامات بہتر کرنے کا حکم
  • کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری
  • بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر،نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری،شفیع اللہ جان معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ ممبران کے محکموں کا اعلان کردیا
  • محکمہ ایکسائزسندھ، نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں31دسمبرتک توسیع، نوٹیفکیشن جاری
  • پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کرے: چیف الیکشن کمشنر
  • نئے بھرتی کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر ہونے پر بھی پنشن نہیں ملے گی