پی ٹی آئی کی اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس بلانے کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق—فائل فوٹو
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر تحریکِ انصاف کا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ ہوا ہے۔
اسپیکر آفس کے ذرائع کے مطابق اس رابطے کے دوران پی ٹی آئی نے اسپیکر سے مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔
سردار ایاز صادق نے جلد ہی حکومت اور پی ٹی آئی کمیٹی کے اجلاس کی یقین دہانی کرا دی۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنیوالوں میں علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور علامہ راجہ ناصر عباس شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق اس معاملے پر آج حکومت اور اپوزیشن سے مشاورت بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کے 5 اراکین کی اس حوالے سے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی۔
پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے پہلے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی پیٔ ٹی آئی سے علیحدہ ملاقات کی تھی۔
بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور علامہ راجہ ناصر عباس شامل تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مذاکراتی کمیٹی ئی سے ملاقات ایاز صادق پی ٹی ا ئی پی ٹی آئی
پڑھیں:
تنخواہوں میں اضافے پر خواجہ آصف کی تنقید، ایاز صادق کا وزیراعظم کو خط، اضافی تنخواہ لینے سے انکار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے مسلسل تنقید پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو خط ارسال کر دیا اور کابینہ کے حتمی فیصلے تک اضافی تنخواہ وصول کرنے سے صاف انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے پر خواجہ آصف کی تنقید نے ایاز صادق کو سخت نالاں کر دیا۔ وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں اسپیکر نے واضح کیا کہ میری تنخواہ نہ بڑھائیں، یہ فیصلہ کابینہ اور حکومت کا ہے، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں۔
سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے دائرہ اختیار میں ہے، اس لیے حتمی فیصلہ آنے تک وہ اضافی رقم لینے سے گریز کریں گے۔
یاد رہے کہ بجٹ سے قبل حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں کئی سو فیصد اضافہ کیا گیا تھا، جس پر سیاسی حلقوں اور عوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا۔
واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ اسپیکر ایاز صادق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما ہیں۔