ایف اےکپ: مانچسٹر یونائیٹڈ نے آرسنل کو ہرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ایف اے کپ فٹ بال کے تیسرے راؤنڈ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں آرسنل کو پنالٹی ککس کی بنیاد پر پانچ تین کے اسکور سے ہرا کر چوتھے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا جبکہ آرسنل نے اس دوران پنالٹی کک ضائع کی اور جیت کا موقع گنوادیا۔
ایف اے کپ کے ایک اور میچ میں مانچسٹر سٹی نے گولز کی بھر مار کر دی۔
مانچسٹر سٹی نے سالفورڈ سٹی کے خلاف میچ میں 8 گول داغ دیے۔
مانچسٹر سٹی کی جانب سے جیمز میکٹی نے ہیٹرک کی، مانچسٹر سٹی نے سالفورڈ سٹی کو آٹھ صفر سے شکست دی۔
لیور پول نے حریف ٹیم کو چار صفر سے شکست دیدی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مانچسٹر سٹی
پڑھیں:
گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش، مریم نواز معاونت کی یقین دہانی
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں گوگل کی جانب سے گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروادی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی کےاعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، کمپنی نے پنجاب میں لیپ ٹاپ کی تیاری کی پیشکش کردی۔
ملاقات میں بتایا گیا کہ گوگل کروم بک میں 3 بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے، لیپ ٹاپ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ٹول کٹ اور اے آئی جیمنائی انسٹال کرنے کا بھی بتایا۔
وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس حب بنانا ہمارا عزم ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے تعلیم اور خاص طور پر بچیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم دینے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کو متاثر کن قرار دیا۔