سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےآغاز پربہتری،752پوائنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےآغاز پرکے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 752 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ۔پاکستان سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 13 ہزار 999 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے ۔ گزشتہ ہفتے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں مندی رہی، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا تھا، کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس میں 1ہزار 510 پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ 1 لاکھ 12 ہزار 638 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 453 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 89 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 320 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میں کاروبار
پڑھیں:
حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
---فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں افغان شہری بھی شامل ہے، ملزمان کو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران پنجاب کے شہر نوشہرہ اور لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے موبائل فون، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے ہیں۔