حکومت سندھ کا 12 خصوصی معاونین کی تقرری کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک )حکومت سندھ نے سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی معاونین کی تقرری کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ تقرریاں سندھ اسپیشل اسسٹنٹ (تقرری، اختیارات، کام کی تنخواہ، الاؤنسز اور مراعات) ایکٹ 2003 کے سیکشن 4(1) کے تحت کی گئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد درج ذیل 12 افراد کو فوری طور پر ان کے عہدوں پر مقرر کر دیا گیا ہے:
1.
2. لیاقت علی آسکانی
3. تنزیلہ ام حبیبہ
4. امیر حمزہ رئیس
5. محمد رضا ہارون
6. خیر محمد شیخ
7. امان اللہ خان محسود
8. کلثوم چانڈیو
9. محمد علی راشد
10. محمد علی بھٹو
11. حسین اسلم
12. ویرجی کولہی
چیف سیکرٹری سندھ، آصف حیدر شاہ کے دستخط سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق، اس فیصلے سے حکومتی امور میں مزید بہتری اور معاونت کا عمل تیز ہوگا۔
نوٹیفکیشن کی ایک کاپی صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، اور دیگر متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں کو بھی ارسال کی گئی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
’ تھک ‘ میں تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
گلگت:وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ تھک کے مقام پر تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔
انھوں نے تھک، نیاٹ، کھنراور تھور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے سیلاب کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کیلئے معاوضے کا اعلان کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن گھروں کو سیلاب کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے ان کا مکمل سروے کرنے کے بعد حکومتی پالیسی کے تحت معاوضوں کی ادائیگی کو یقینی بنائی جائے گی۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد چلاس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ ریسکیو کے عمل کو تیز کیاجائے اضافی مشینری فراہم کی جائے۔