لٹن داس نے بنگلا دیش کے اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کراچی:
بنگلا دیش کے اوپنر بلے باز لٹن داس نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں خراب فارم کی وجہ سے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا۔
گزشتہ روز، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں آل راؤنڈر شکیب الحسن اور بیٹر لٹن داس کو شامل نہیں کیا تھا۔
بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں زبردست کارکردگی دکھانے والے لٹن داس نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کا انتخاب میرے اختیار میں نہیں اور سلیکٹرز فیصلہ کرتے ہیں کہ کس کو کھیلنا ہے، میرا کام کارکردگی دکھانا ہے جو میں نہیں کر سکا۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی خراب کارکردگی سے تھوڑا پریشان تھا لیکن میں اب دوبارہ صفر سے شروع کروں گا اور سخت محنت کروں گا پھر آگے دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔
لٹن داس نے کہا کہ اسکواڈ کا حصہ نہ بنا کر مجھے واضح پیغام دیا گیا کہ مجھے کیوں شامل نہیں کیا گیا اور مجھے اس لیے ڈراپ کیا گیا کہ میں پرفارم نہیں کر رہا تھا لہٰذا اس میں چھپانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جس روز اسکواڈ کا اعلان ہوا اس روز بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا کیپیٹل کی نمائندگی کرنے والے لٹن داس نے 55 گیندوں پر 125 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لٹن داس نے بنگلا دیش
پڑھیں:
9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری کر دیے۔
ملزمان کے اشتہار انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیے ہیں۔ عدالت نے اشتہار پر 18 اکتوبر کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ملزمان میں عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق، عظیم اللّٰہ خان، زرتاج گل، رائے محمد مرتضیٰ، رائے حسن نواز، محمد احمد چٹھہ، محمد جاوید میں شامل ہیں۔
شبلی فراز، چوہدری آصف علی، چوہدری بلال اعجاز، شکیل احمد خان اور اشرف خان کے نام بھی شامل اس فہرست میں شامل ہیں۔
اشتہار تھانہ نیوٹاؤن، صادق آباد، سٹی، وارث خان، سول لائنز، تھانہ مورگاہ، ٹیکسلا، صدر واہ، کینٹ اور آر اے بازار کے مقدمات میں جاری کیا گیا ہے۔
ملزمان کے قبل ازیں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل و عدم حاضری پر ملزمان کے اشتہار جاری کیے گئے۔ اشتہار پر رپورٹ داخل ہونے پر ملزمان کو مفرور قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔