پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈرز جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر اعجاز احمد چودھری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے، سینیٹر اعجاز چودھری کل ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر کیلئے خط سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروادیا گیا تھا۔ اعجاز چودھری نے اپنے وکیل بابر اعوان کے ذریعے جمع کرائے گئے خط میں چیئرمین سینیٹ کو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا کہا تھا۔خط میں کہا گیا تھا کہ اعجاز چودھری سینیٹ کے ممبر ہیں جن کو ڈیڑھ سال سے کسی اجلاس میں پیش نہیں کیا گیا۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا
یاد رہے کہ اعجاز چودھری 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں گرفتار ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سینیٹر اعجاز چودھری
پڑھیں:
بھارت سے کوئی ایکشن ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بھارت کے فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان پہلے باقی سب بعد میں، ہم سب متحد ہیں، میری تجویز ہے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری بلایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت تحریک انصاف شامل ہو، پوری دنیا کو جواب ملے کہ پاکستان کے آگے سیاسی اختلافات کچھ نہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنی فوج کے پیچھے اور دشمنوں کے سامنے کھڑی ہے، بھارت کے فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔