منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا ہے کہ ملزمان سے 43.3 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق سیالکوٹ میں کارروائی کے دوران 33.6 کلو چرس برآمد کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
منشیات اسمگلنگ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 7 کارروائیوں کے دوران 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 149 کلو گرام منشیات برآمد جبکہ 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں کارروائی کے دوران 5 کلو آئس برآمد ہوئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد جی نائن کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 3.
ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئی جے پی روڈ اسلام آباد کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اے این ایف
پڑھیں:
سوات: مدرسے میں تشدد سے بچہ جاں بحق، 2 ملزم گرفتار ، مدرسہ سیل
ڈی پی او سوات محمد عمر نے کہا ہے کہ چالیار مدرسہ میں بچے پر مبینہ تشدد کے بعد موت کا واقعہ افسوسناک ہے، 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، 2 کی تلاش جاری ہے۔
ڈی پی او نے کہا کہ واقعے کے بعد پولیس نے چابک دستی سے کام کیا، پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں چار ملزمان نامزد ہے، دو گرفتار ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے علاوہ مدرسے کے 9 افراد کو بھی تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا ہے، مدرسہ غیر قانونی تھا جسے سیل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او نے کہا کہ مدرسہ کے 3 سو طلباء کو ہم نے اپنی تحویل میں لے کر والدین کے حوالے کردیا ہے، یہ دلخراش واقعہ ہے کسی سیاسی دباو میں نہیں آئیں گے۔