شارجہ :شارجہ واریئرز نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کا شاندار آغاز کرتے ہوئے گلف جائنٹس کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان ٹم ساؤتھی کی 3 وکٹوں اور ٹام کوہلر کیڈمور کی ناقابل شکست 83 رنز کی بدولت واریئرز کو حوصلہ ملا۔شارجہ واریئرز کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے ٹام کوہلر۔ کیڈمور نے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو میچ کی آخری ڈلیوری کی لائن پر پہنچایا تھا ۔ ان کا کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کرنا حیرت انگیز ہے اگر ہم اس میں گڑبڑ کرتے تو ہم مایوس ہو جاتے میں آخری اوور کی پوری ذمہ داری لینا چاہتا تھا۔ پہلے ہی کچھ کانٹے کے مقابلے ہوچکے ہیں اور ہم اس سیزن میں اسی طرح کے مزید میچز کی توقع کر رہے ہیں۔ ہدف کے تعاقب سے متعلق بات کرتے ہوئے انگلینڈ کے بلے باز نے کہا کہ ہمارے پاس ایک واضح پیغام تھا اور وہ یہ تھا کہ وہاں جائیں اور کھیل کو آگے بڑھائیںاور ہم نے شروع سے ہی ایسا کیا۔ ایک ایسی ٹیم کا حصہ بننا کافی دلچسپ ہے جس کے پاس اتنی آزادی ہے اور ہم کھیل کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہماری ٹیم واقعی دلچسپ ہے اور ہمیں بہت زیادہ آزادی کی اجازت ہے اور میرے خیال میں یہ جے پی ڈومنی اور باقی کوچز پر منحصر ہے جنہوں نے ہمیں وہاں جانے اور اپنی صلاحیتیں ظاہر کرنے کا موقع دیا۔انگلینڈ کے اوپنر کے لئے متحدہ عرب امارات اجنبی نہیں ہے اور وہ یہاں بھی اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ متحدہ عرب امارات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ،ان کی رائے دبئی اور متحدہ عرب امارات ایک حیران کن جگہ ہے اور شائقین بھی زبردست ہیں جیسا کہ ہمارے لئے عام حالات ہیں۔ شارجہ واریئرز کا سیٹ اپ بھی شاندار ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات شارجہ واریئرز کرتے ہوئے اور ہم ہے اور

پڑھیں:

پاکستان کی آئی ایم ایف کی حالیہ قسط کے اجرا میں کس نے رکاوٹ ڈالی؟وزیرخزانہ نے  قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے بتا دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی آئی ایم ایف کی حالیہ قسط کے اجرا میں رکاوٹ  ڈالنے والے ملک سے متعلق بتا دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے  قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے کہاکہ جاری کھاتوں کا خسارہ سرپلس میں تبدیل ہو چکا ہے،پاکستان کو  آئی ایم ایف کی حالیہ قسط میں مشکل کا سامناتھا، بھارتی ایگزیکٹو  ڈائریکٹر نے قسط روکنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی،عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جاوید شیخ نے اداکارہ میرا سے متعلق ماضی کا دلچسپ قصہ سنا دیا

ان کاکہناتھا کہ موسمیاتی تبدیلی کا سامنے کررہے ہیں، کلائمیٹ فنانس ہماری ضرورت ہے،وزیرخزانہ نے کہا کہ درآمدات میں 11.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا،ٹیکس وصولی میں 26فیصد اضافہ، فائلرز کی تعداددگنی ہو گئی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • دفاعی چیمپئن کارلوس الکاریز نے اٹلی کے جینک سنر کو ہرا کر فرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا
  • پاکستان میں معیشت کی بہتری کے آثار، جی ڈی پی گروتھ 2.7 فیصدرہ گئی ہے، مشیر خزانہ
  • پاکستان کی آئی ایم ایف کی حالیہ قسط کے اجرا میں کس نے رکاوٹ ڈالی؟وزیرخزانہ نے  قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے بتا دیا
  • امدادی کشتی پر اسرائیلی حملہ دہشت گردی ہے، اقوام متحدہ اور امریکی مسلم تنظیم کا شدید ردعمل
  • کے پی کو 700 ارب روپے دہشتگردی کے خلاف ملے، وہ کہاں گئے؟ گورنر
  • حضرت ابراہیم (ع) رہتی دنیا تک انسانیت کے امام، رہبر اور رہنما رہینگے، علامہ مقصود ڈومکی
  • گورنر پختونخوا کی صوبائی حکومت پر کڑی تنقید، کرپشن اور بے امنی پر سوالات اٹھا دیے
  • اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کو قتل کر رہا ہے، مولانا شعیب احمد
  • کردستان ریجن کے اکثر حکام "متحد عراق" پر یقین نہیں رکھتے، شیخ قیس الخزعلی
  • لبنان پر اسرائیلی حملے قابل مذمت: مقبوضہ کشمیر  پر مودی کا بیان مسترد کرتے ہیں، پاکستان