گولڈ خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر ،سونے کی قیمت میں بڑی کمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کراچی : ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 79 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1286 روپےکمی سے 2 لاکھ 39 ہزار 455 روپے ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالرکمی سے 2675 ڈالر فی اونس ہے۔
ایف بی آر حکام کا 1 ہزار سے زائد گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد بڑی کمی
مسلسل کئی روز کے بڑے اضافے کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں فروخت بڑھنے سے سونے کی قیمت میں بڑی کمی آگئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 116ڈالر کی کمی سے 3ہزار 338 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی ماکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 11ہزار 700روپے کی کمی سے 3لاکھ 52ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 10ہزار 31روپے گھٹ کر 3لاکھ 01روپے 783روپے کی سطح پر آگئی۔