190ملین پاﺅنڈ تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
نارووال( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 190ملین پاﺅنڈ تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاﺅنڈ ریفرنس میں میرے نزدیک کسی سوچ بچار کی ضرورت نہیں ہے 5 سو فیصد واضح ہے 190 ملین پاﺅنڈ برطانیہ نے پاکستان کو واپس کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ رقم تقریبا 50 ارب روپیہ پاکستانی روپوں میں بنتا ہے، وہ 50 ارب پاکستان کے خزانے میں جمع کروانے کے بجائے ان کے دوست کے جرمانے کے اکاو¿نٹ میں جمع کرا دیا گیا، اتنا بڑا ڈاکا پاکستان کی تاریخ میں کرپشن کا سب سے بڑا سکینڈل ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ جو بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کے ساتھ کیا ہے، اگر یہ 50 ارب روپیہ سرکاری خزانے میں جمع ہو جاتا تو اس سے بین الاقوامی معیار کی 5 یونیورسٹیاں بن سکتی تھیں، اس سے سینکڑوں ہزاروں سکول، لاتعداد ہسپتال بنتے اور کتنے بچوں کو وظائف مل سکتے تھے۔
احسن اقبال نے کہا کہ یہ 50 ارب روپے کا پی ٹی آئی جواب دے، 50 ارب کی رسید دکھانے کے بجائے اپنے لیڈر سے پوچھے کہ 50 ارب کہاں گیا، پی ٹی آئی کو اپنے لیڈر کا گریبان پکڑنا چاہئے کہ آپ صادق امین تھے، صادق امین کہتے کہتے 50 ارب کا ڈاکا ڈال دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج اگر کوئی پی ٹی آئی والا عمران خان کو اپنا لیڈر کہتا ہے، وہ بھی اس چوری میں شریک ہے،اب القادر یونیورسٹی کے متعلق سوشل میڈیا پر کہانیاں بنا رہے ہیں، چوری کے پیسے سے جو بھی مال بنے گا وہ ناجائز ہو گا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ آپ ڈاکا ڈالیں اور کہیں کہ میں نے یونیورسٹی بنا دی،اب ڈاکے کا پیسہ سفید ہو گیا ہے، ڈاکا، ڈاکا ہی ہوتا ہے ، چاہے اس سے آپ یونیورسٹی بنائیں یا ہسپتال۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکا اگر آپ نے ڈالا ہے تو اس جرم کی آپ کو سزا ملے گی، پاکستانی قوم کا 50 ارب روپیہ کھایا ہے، جوڈیشل کمیشن بعد کی بات ہے، پہلے 50ارب روپے کا حساب دیں، میری قوم میرے غریب بچوں کا 50 ارب روپیہ ہے، آپ کو اس کا حساب دینا ہوگا۔
بانی پی ٹی آئی نے تاخیری حربوں کی پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے: عطا تارڑ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ احسن اقبال پی ٹی آئی نے کہا
پڑھیں:
تیسرے آپریشن کیلئے آنے والی خواتین کا مانع حمل کا آپریشن کیا جائےگا: وزیر صحت سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے دوران آپریشن سے خواتین کی شرح اموات بڑھی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ’’ماں رہے سلامت‘‘ کے عنوان سےفیملی پلاننگ سمٹ کا انعقاد کیا گیا۔
فیملی پلاننگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا کہ سندھ ملک میں سب سے آگے ہے، ہم نے ماں اور بچے کی صحت کے لیے بہت سے قوانین بنائے ہیں۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ آپریشن سے بچوں کی پیدائش سے خواتین کی شرح اموات بڑھی ہے، ہم اس پر کام کررہے ہیں اور بہت جلد آپ کو اس کے نتائج نظر آئیں گے۔
افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے: اسحاق ڈار
وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا تیسرے آپریشن کیلئے آنے والی خواتین کا مانع حمل کا آپریشن کیا جائےگا۔
مزید :