انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے کلیدی کردار کی دنیا معترف
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے کلیدی کردار کی دنیا معترف ہے جب کہ پاکستان کا ہرقسم کی دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے عزم غیر متزلزل ہے۔
امریکی قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی، گریگوری ڈی لوگرفو نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ انسدادِ دہشتگردی میں پاکستان ایک اہم شراکت دارہے، پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ حکمت عملی سےاہم کامیابیاں ملی ہیں۔
گریگوری ڈی لوگرفو نے کہا کہ داعش خراسان نہ صرف امریکہ، سنٹرل ایشیاء بلکہ یورپ کے لئے بھی خطرہ ہے، پاکستان نے انتہائی مطلوب دہشتگردکو گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کیا، پاکستان کا انسداد دہشت گردی میں اہم کردارہے۔
اس سے قبل صدرٹرمپ بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اقدامات کی تعریف کر چکے ہیں، عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف اس بات کی غمازی ہے کہ پاکستان خطے میں "نیٹ ریجنل سٹیبلائزر ” کا کردار ادا کر رہا ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان دہشتگردی کے خلاف میں پاکستان کے
پڑھیں:
پاکستان کا کرپٹو کرنسی میں ابھرتا ہوا عالمی مقام، بھارتی ماہرین بھی معترف
اسلام آباد:کرپٹو کرنسی میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے عالمی مقام کے بھارتی ماہرین بھی معترف ہوگئے۔
وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے ہانگ کانگ میں حالیہ بٹ کوائن ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
اس موقع پر بھارتی کرپٹو انفلوئنسر "بٹ کوائن والا" نے بلال بن ثاقب کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں بھارت میں بھی بلال بن ثاقب جیسے رہنماؤں کی ضرورت ہے"۔
ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا آزاد کرپٹو ریگولیٹری ادارہ بن گیا ہے۔
بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ "پاکستان کرپٹو کرنسی کے ذریعے عالمی سطح پر نئی شناخت بنا رہا ہے"۔
کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے ذریعے پاکستان کو عالمی سطح پر اہمیت حاصل ہورہی ہے۔
https://cdn.jwplayer.com/players/swRc6hwR-jBGrqoj9.html