پاکستان انڈیا کرکٹ میچوں کے جذباتی لمحات پر منفرد نیٹ فلکس سیریز کب ریلیز ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
نیٹ فلکس 7 فروری 2025 کو اپنی نئی دستاویزی سیریز 'دی گریٹسٹ رائیولری: انڈیا ورسز پاکستان' ریلیز کرنے جا رہا ہے، جو کرکٹ کے میدان میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جذباتی اور تاریخی مقابلے کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ سیریز کرکٹ کے شائقین کے دلوں میں بستے ان یادگار لمحات کو پیش کرے گی، جہاں سخت مقابلے، آخری گیند تک جانے والے میچ، اور تاریخی چھکے سب کو شامل کیا گیا ہے۔
اس میں لیجنڈری کرکٹرز جیسے وریندر سہواگ، سوراو گنگولی، سنیل گواسکر اور شعیب اختر اپنے ذاتی تجربات اور یادیں شیئر کریں گے۔
دستاویزی فلم میں پہلی انڈیا-پاکستان ون ڈے انٹرنیشنل کے تاریخی لمحات کو بھی شامل کیا گیا ہے، جو کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک ناقابل فراموش سفر ہوگا۔
View this post on InstagramA post shared by Netflix India (@netflix_in)
یہ سیریز نہ صرف کرکٹ کے کھیل کو بلکہ دونوں ممالک کے ثقافتی اور تاریخی پہلوؤں کو بھی اجاگر کرتی ہے، جس میں دونوں قوموں کے جذبات، کہانیاں، اور منفرد نقطہ نظر شامل ہیں۔
دستاویز فلم کے پروڈیوسر گرے میٹر انٹرٹینمنٹ ہے جبکہ اس کے ہدایتکار چندرادیو بھاگت اور سٹیورٹ سگ ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرکٹ کے
پڑھیں:
دفاعی معاہدے پر سعودی عرب نے ترانہ ریلیز کردیا
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد سعودی عرب کی جانب سے اس موضوع پر ترانہ ریلیز کردیا گیا۔ یہ ترانہ ریاض سے تعلق رکھنے والے ڈیزرٹ بیٹ ریکارڈز کی طرف سے ریلیز کیا گیا ہے۔
Official song of Saudi Pakistan Strategic Pact - Released by Desert Beat Records Riyadh.
This is next-level strategic partnership. pic.twitter.com/bnqBmn5zFh
مزید :