مریم نواز کا مستحق افراد کیلئے جلد مفت زمین اسکیم لانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مستحق اور نادار افراد کیلئے مفت زمین اسکیم جلد لانے کا اعلان کردیا۔
لاہور میں ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں جن کے پاس زمین خریدنےکے پیسےنہیں، انہیں 3 مرلے کے مفت پلاٹ دیں گے۔
مریم نواز نے اعلان کیاکہ ’اپنا گھر اپنی چھت اسکیم دنیا کی بہترین ہاؤسنگ اسکیم ہے جس کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ گھر بنانےکا منصوبہ ہے، 15 لاکھ روپے تک بلا سود آسان قرض دیا جائےگا،کوئی بھی اسکیم ہو یا اسکالر شپ ، میرٹ سے ہٹ کر کچھ نہیں کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ جیسے میں نے اپنے ڈی سیز، کمشنرز اور پولیس کےلیے پرفارمنس انڈیکیٹرز بنائے ہوئے ہیں ویسے ہی نواز شریف نے بھی میرے لیے پرفارمنس انڈیکیٹرز بنائے ہوئے ہیں، مجھے ہر روز گھر جاکرانہیں جواب دینا پڑتا ہے۔
مزیدپڑھیں:عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کا اپنے تین مرکزی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر پیغام
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر پیغام ملیریا ایک خطرناک مگر قابلِ علاج مرض ہے، خاتمے کے لئے متحد ہونا ہوگا۔ ملیریا کا خاتمہ اور صحت مند معاشرہ پنجاب حکومت کی ترجیح ہے- پنجاب حکومت کی جانب سے انسدادِ ملیریا کے لیے جدید حکمتِ عملی اور موثر عملدرآمد جاری ہے – ملیریا سے بچاؤ کے لیے حکومت پنجاب نے خصوصی فنڈز مختص کیے ہیں – پنجاب کے ہر ضلع میں اینٹی ملیریا سپرے مہمات، مفت ٹیسٹ اور علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ملیریا ہاٹ سپاٹ اور زیادہ متاثرہ علاقوں میں بروقت طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے – عوام ملیریا کے خاتمے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں صاف پانی کو ڈھانپیں، مچھردانیوں کا استعمال کریں۔ پنجاب کا ہر بچہ، ہر ماں، ہر خاندان ہماری ترجیح ہے، اور ان کا تحفظ ہمارا مشن ہے–